• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 950 ہو گئی، سینکڑوں زخمی

Online Editor by Online Editor
2022-06-22
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 950 ہو گئی، سینکڑوں زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کے باعث کم سے کم 950افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے وزیر نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 950 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک تھی۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے کے باعث افغانستان میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان پڑوسی ملک کی مدد کرے گا۔قبل ازیں طالبان انتظامیہ کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد نسیم حقانی نے بتایا تھا کہ زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ پکتیکا میں ہوئیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبوں ننگرہار اور خوست سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی بختر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔
یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔تاہم پاکستان میں ابھی تک کسی جانی یا دوسرے نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔یورپین میڈی ٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ انڈیا میں بھی محسوس کیے گئے۔
رپورٹ میں کابل اور پشاور کے رہائشیوں کی سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’بہت تیز جھٹکے تھے۔‘افغانستان کے میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں بے شمار مہندم گھر دکھائے جا رہے ہیں جبکہ لاشوں کپڑوں سے ڈھانپ کر ایک طرف رکھا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے عہدیدار صلاح الدین ایوبی کا کہنا ہے کہ پکتیکا میں 255 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔
خوست میں 25 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے۔صلاح الدین ایوبی کے مطابق ’مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ دور دراز پہاڑی علاقوں سے بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں اور مکمل تفصیلات سامنے آنے میں وقت لگے گا۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز علاقوں میں کارکنوں کو پہنچایا جایا رہا ہے۔خیال رہے پچھلے سال اگست میں طالبان کی جانب سے کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد سے ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے کیونکہ متعدد ممالک نے افغانستان کے بینکنگ سیکٹر پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیرملکی ادارے کی جانب سے مدد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

ٹورسٹ گائیڈ کی ہلاکت کا خدشہ، 11 سیاحوں سمیت 13 افراد ٹارسر جھیل کے کنارے پھنس گئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
کولگام میں 34 سالہ جوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

ٹورسٹ گائیڈ کی ہلاکت کا خدشہ، 11 سیاحوں سمیت 13 افراد ٹارسر جھیل کے کنارے پھنس گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan