• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

Online Editor by Online Editor
2022-07-09
in عالمی خبریں
A A
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جمعے کو غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا اور صدر گوتابایا راجا پکسے کی برطرفی کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک طے شدہ ریلی سے قبل فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے۔پولیس کے سربراہ چندنا وکرمارتنے کا کہنا ہے کہ ’کولمبو اور اس کے مضافاتی علاقے میں رات 9 بجے سے آئندہ حکم نامے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا، اور رہائشیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔‘
کرفیو کا یہ حکم نامہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب حکومت مخالف ہزاروں مظاہرین سنیچر کی ریلی سے قبل جمعے کو دارالحکومت میں داخل ہوئے تاکہ ملک کے بدترین معاشی بحران پر صدر گوتابایا پکسے سے استعفیٰ لینے کے لیے دباؤ ڈال سکیں۔
سری لنکا میں اس وقت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، اور اس کی دو کروڑ 20 لاکھ آبادی رواں برس کے آغاز سے ہی مہنگائی اور بجلی کے طویل بلیک آؤٹ برداشت کر رہی ہے۔مظاہرین کئی ماہ سے صدر گوتابایا راجا پکسے کے کولمبو دفتر کے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تاکہ معاشی بدانتظامی کی وجہ سے ان پر استعفے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔
رائفلوں سے مسلح ہزاروں فوجیوں کو کولمبو میں صدر گوتابایا راجا پکسے کی سرکاری رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور پولیس کو مدد فراہم کرنے کے لیے روانہ کیا گیا تھا، جس پر حکومت مخالف مظاہرین نے سنیچر کے روز دھاوا بولنے کا عزم کیا تھا۔ایک اعلٰی دفاعی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’تقریباً 20 ہزار فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور خواتین پر مشتمل ایک آپریشن جمعے کی سہ پہر شروع کیا گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم امید کر رہے ہیں کہ سنیچر کا احتجاج پرتشدد نہیں ہوگا۔‘
ان کے مطابق ’کم سے کم تین ججوں کی جانب سے سنیچر کے روز ہونے والے احتجاج کو کالعدم قرار دینے سے انکار کرنے کے بعد صوبوں سے مزید فوجیوں کو دارالحکومت کولمبو طلب کرلیا گیا ہے۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عید الاضحیٰ کے مقدس موقعے پر سید الطاف بخاری کا عوام کو مبارکباد

Next Post

عرفہ کے روز بازاروں میں زبردست گہما گہمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
عرفہ کے روز بازاروں میں زبردست گہما گہمی

عرفہ کے روز بازاروں میں زبردست گہما گہمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan