سرینگر: 27جولائی:
آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر – ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے، وزارت بجلی نے این ایچ پی سی اور کے پی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر بڈگام کے گاؤں رینزبل میں ’بجلی مہوتسو‘ کا اہتمام کیا۔
اس تقریب کی میزبانی ایس ٹی ڈی دوم سے منسلک انجینئر خرم نذیر نے کی جنہوں نے شرکا کو ضلع بڈگام میں بجلی کی ترسیل سے متعلق اہم معاملات اور کامیابیوں کی نشاندہی بھی کی۔بجلی مہوتسو کو یو ٹی اور مرکز کی حکومتوں کے درمیان تعاون اور پاور سیکٹر میں اہم کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک بہت بڑا اجتماع دیکھنے میں آیا جہاں کچھ اہم کامیابیاں جن میں 169 گیگا واٹ پیداواری صلاحیت کا اضافہ کرنا، ہمارے ملک کو بجلی کے خسارے سے بجلی کے سرپلس میں تبدیل کرنا، 1.6 لاکھ کلو میٹر ٹرانسمیشن لائنیں شامل کی گئیں، جس سے پورے ملک کو ایک گرڈ سے منسلک کیا گیا، ایک فریکوئنسی، دنیا میں سب سے بڑے مربوط گرڈ کے طور پر ابھرنا، 2018 میں (18,374) 100فیصد گاؤں کی برق کاری کی حصولیابی اور 100فیصد گھریلو بجلی (2.86 کروڑ)، نظام کی مضبوطی کے لیے 2.02 لاکھ کروڑ روپے کا خرچ جس سے دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں 2015 میں 12 گھنٹے سے اس وقت اوسطاً 22.5 گھنٹے اضافہ ہوا اور سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی RE صلاحیت – 2014 میں ~ 76 GW سے دگنی ہو کر اب ~ 160 GW ہو گئی ہے۔ 2021 میں 40% آر ایGen. Capacity مکس حاصل کیا اور عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر نمایاں ہوئے۔
بجلی مہوتسو پروگرام پورے ملک میں اجول بھارت اجول بھاویشیہ – پاور @ 2047 کے سائے تلے منائے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت اور بجلی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو شہریوں تک پہنچایا جا سکے۔
چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) بڈگام نذیر احمد خان جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے چراغ روشن کرکے بجلی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ڈی ڈی سی، نذیر احمد، ڈی ڈی سی ممبران، اے ڈی ڈی سی بڈگام، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، ایس ای، کے پی ڈی سی ایل، اظہر آفتاب، جی ایم، این ایچ پی سی، کشن گنگا سنجے کمار، ایگزیکٹیو انجینئر کے پی ڈی سی ایل ٹرانسمیشن، فاروق احمد، نوڈل آفیسر این ایچ پی سی، ڈاکٹر عابد، ایگزیکیٹوانجینئر پی ڈی ڈی بڈگام، نذیر احمد، ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور معزز عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔
اس موقع پر معززین نے بجلی کے فوائد اور گزشتہ چند سالوں میں پاور سیکٹر کی جانب سے حاصل کی گئی بے مثال ترقی پر روشنی ڈالی۔ معروف فنکاروں اور اسکول کے بچوں کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام، نْکڑ ناٹک پیش کیے گئے، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر مختصر فلموں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں متعدد مستفیدین نے حاضرین کے ساتھ اپنے۔
اس موقعے پر ڈاکٹر عابد اور اے ڈی ڈی سی نے پروگرام کے انعقاد کے لیے این ایچ پی سی، کے پی ڈی سی ایل اور ضلعی انتظامیہ بڈگام کے کردار کو سراہا۔بھاری عوامی اجتماع کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تقریب میں تمام کوویڈ حفاظتی راہنما خطوط جیسے سماجی دوری اور ماسک پہننے، پر سختی سے عمل درآمد کی جائے۔
