سرینگر،27جولائی :
جموں وکشمیر الیکٹریکل انجینئرینگ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکٹری انجینئرپیر زادہ ہدایت اللہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہ نے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل تشکیل دی۔انجینئر اعجاز احمد میر (اے ای ای ) کوسینئر نائب صدر ،انجینئر فیاض وانی (اے ای ای ) کونائب صدربنایا گیا ۔
جبکہ انجینئر مدثر نبی (جے ای )بطور صوبائی سیکرٹری،انجینئر اویس عزیز مسعودی (اے ای )بطور آرگنائزنگ سیکرٹری ،انجینئر فرحان شاہ (اے ای )بطور سیکرٹری تعلقات عامہ/میڈیا/ممبرشپ،انجینئر محمد اقبال گنائی (اے ای)بطور سیکرٹری گریوینس سیل ،انجینئر طفیل احمدخان (اے ای )بطور خزانچی اور انجینئر عامر مسعودی (جے ای) بطور کیشئر نامزد کئے گئیں ۔
