گاندربل،28اگست:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سہہ پورہ گاندربل میں کشمیر میگا فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ اور اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔
یہ ٹورنامنٹ وائس فار پیس اینڈ جسٹس ( این جی او ) نے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے اِشتراک سے مائی یوتھ مائی پرائیڈ مرحلہ دوم کے خصوصی ایکٹیویٹی پروگرام کے تحت منعقد کیا ہے۔اِس میں خطے کے نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ نائیجیریا ، برازیل اور جنوبی اَفریقہ سمیت بیرونی ممالک کے فٹ کھلاڑیوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جو نوجوانوں کو حکمرانی کے عمل میں شامل کرتی ہے اور زمینی عمل آوری میں ان کی شرکت کو یقینی بناتی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صرف نوجوان ہی معاشرے کو روشن کرنے اور سماجی بہبود سے متعلق متعدد اہم معاملات کو تبدیلی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم کھیلوں کی متحد طاقت اور نوجوانوں کی ذاتی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو معاشرے کے تخلیقی رہنما بن کر اُبھر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے نوجوانوں کو ملک کی اَصل دولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اَخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ نوجوان نسل کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے ۔ گائوں اور قصبوں کے نوجوان مرد اور خواتین ایک پُر امن خوشحال جموںوکشمیر یوٹی کی تعمیر کے حتمی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے حکومت کے متحرک شراکت دار ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے مشن یوتھ کے تحت ٹارگٹیڈ سکیمیں تیار کی گئی ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوانوں کو جدت ، اَمن ، ترقی اور کھیلوں کے سفیر بننے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر مزید کہا کہ روزی روٹی پیدا کرنے کے پروگرام ، ہنرمندی کی ترقی ، مشاورت ، کھیل ، تفریح اور حکومت کی طرف سے مالی اِمدادنے گذشتہ دو برسوں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ایک نیا انقلاب لایا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صرف مالی سال2021-22ء میں 1.76 لاکھ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کاروباری بن چکے ہیں اور نوکری کے متلاشیوں سے ملازمت فراہم کرنے والے بن گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ برس مختلف پروگراموں کے تحت 1,840 کروڑ روپے کی مالی اِمداد فراہم کی گئی تھی اور واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کے لئے مالی اِمداد کی کوئی حد ہوگی جو زندگی میں اَپنے مقاصد کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے ہائیر سکینڈری سکولوں سے پیشہ ورانہ تربیت شروع کی ہے اور آئی ٹی آئیز اور پولی تکنیک سے تربیت کا اِنتظام کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گاندربل کے آئی ٹی آئی کے لئے ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی گئی ہے جہاں نوجوانوں کو جدید ترین بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ مختلف صنعتوں کے لئے مطلوبہ تجارت میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل سے تعلق رکھنے والے پی آر آئیز اور سول سوسائٹی کے اَرکان کے 130 رُکنی وفد کے ساتھ اپنی بات چیت کو یادکرتے ہوئے ضلع کی دیرپا ترقی کے لئے کام کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اُنہوں نے نوٹ کیا کہ پی آر آئی کے آراکین کے ساتھ مشاورت اور لوگوں کی خواہشات اور ضروریات کے مطابق گاندربل کے لئے 359 کروڑ روپے کا ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ منظور کیاگیا اور 850 پروجیکٹوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
اُنہوں نے ضلع میں گذشتہ مالی سال میں 1,851 منصوبوں کی تکمیل پر اَپنے اطمینان کا اِظہار کیا جو کہ ہدف 1,680 منصوبوں سے زیادہ ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صدر وائس فار پیس اینڈ جسٹس فاروق گاندربلی ، سول سوسائٹی گروپس ، متعلقہ ممبران اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ وائس فار پیس اینڈ جسٹس جیسی مزید آرگنائزیشنوں اور روشن خیال شہریوں کو آگے آنا چاہیے اور جموںوکشمیر کی حمایت کرنا چاہیے۔سپورٹس کونسل اَپنی کوششوں میں کھلاڑیوں کے مستقبل کی تشکیل اور اَمن اور ترقی کے پیغام کو پھیلانے کے لئے کھیل سرگرمیوں سے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لاتی ہے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ یوٹی گورنمنٹ ، یوتھ کلبوں ، محکمہ سماجی بہبود ، سپورٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ کی منشیات کے خلاف نمٹنے میں تعاون کریں اور نوجوانوں کو منشیات سے دُور رکھیں اور منشیات سے پاک جموں کشمیر اوراِس مقصد کے حصول کے لئے مل کا م کریں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کھلاڑیوں سے بات چیت کری اور جیتنے والی اور رَنرز اَپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد اِنعامات بھی دئیے ۔صدر وائس فار پیش اینڈ جسٹس فاروق گاندربلی نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں ٹورنامنٹ کے اِنعقاد کے مقصد کے بارے میں بتایا ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل کے علاوہ کی سرکردہ شخصیات ، بڑی تعداد میں لوگ اور نوجوان موجود تھے۔
