کٹھوعہ،28اگست:
جموں وکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ نے آج کٹھوعہ ضلع کی خواتین کاروباریوں کے لئے جموں وومن کریڈٹ کوآپریٹیو کے اِشتراک سے ایک بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیااِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ مہمان خصوصی تھیں۔
بیداری پروگرام کی تقریب میں چیئرپرسن وومن کریڈٹ کوآپریٹیو سنجیتا ڈوگرہ ، چیف ایڈوائزر کوآپریٹیو کیلاش ورما اور کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ کے دیگر اَفسران بھی موجو د تھے۔
وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے خواتین کاروباریوں کے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین زمین پر سب سے زیادہ نظم و ضبط اور بے لوث مخلوق ہیں اور معاشرے میں بہت زیادہ حصہ ادا کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ آگے آئیں اوراتما نربھر بھارت بنانے میں اَپنا رول اَدا کریں۔ اُنہوں نے خواتین کومزید یقین دِلایاکہ کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ضلع کی خواتین کو اَپنی آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوں کو قائم کرنے کی خاطر ہرطرح کی ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرے گا۔
اِس موقعہ پر اُنہوں نے کٹھوعہ کی خواتین کے لئے دو ہنر مندی کے پروگراموں ایک کٹنگ اور ٹیلرنگ اور دوسرا بسوہلی مصوری کا بھی اعلان کیا ۔
