• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

سجاد لون کا ضلع بارہمولہ کے سوپور اور رفیع آباد حلقوں کا دورہ

انتظامیہ سےعلاقے کے کسانوں کو امداد کرنے کی اپیل

Online Editor by Online Editor
2022-09-08
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سجاد لون کا ضلع بارہمولہ کے سوپور اور رفیع آباد حلقوں کا دورہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/8ستمبر:
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے پارٹی کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل کے ہمراہ آج ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سوپور و رفیع آباد حلقوں میں پارٹی کارکنوں سے مختلف سیاسی و سماجی معاملوں کے تعلق سے بات چیت کی ۔
پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سجاد لون نے سوپور حلقہ کے ماگرے پورہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے پیپلز کانفرنس کے سینئر کارکن محمد رمضان بابا کے گھر جاکر ان کی صحت و عافیت کے بارے میں دریافت کیا اور اس کے علاؤہ لون نے علاقے کے ممتاز پارٹی کارکنوں اور نمائندوں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سوپور میں وارپورہ اور نوپورہ کلاں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے مختلف مسائل پر سیر حاصل بات چیت کی۔
پیپلز کانفرنس کےصدر نے حلقہ رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وترگام میں پارٹی کے سابق نائب صدر اور مرحوم عبدالغنی لون کے دیرینہ ساتھی ایڈوکیٹ بشیر علی کی رہائش گاہ پر ان کی خبر و خیریت دریافت کی۔ لون نے بشیر علی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کنگروسہ میں پی سی کے سابق سینئر بلاک صدر حاجی محمد افضل خان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔
لون اور وکیل نے راوسہ ، گنڈ کریم خان اور حلقہ رفیع آباد کے مختلف دیہات کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے متعدد کارکنان کے وفود سے ملاقات کی اور علاقے کے لوگوں کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات سے آگاہی حاصل کی ۔۔۔ بعد ازاں لون نوپورہ میں سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل کی رہائش گاہ پر گئے اور پارٹی کے دیگر ممتاز رہنما بشارت بخاری، ایڈوکیٹ بشیر احمد ڈار، محمد اشرف میر، راجہ اعجاز علی، پارٹی کے ترجمان عدنان اشرف میر اور ضلع صدر بارہمولہ آصف لون ان کے ہمراہ تھے۔ پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے دوران پیپلز کانفرنس کے صدر نے انہیں پیپلز کانفرنس کے ڈھانچے کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے اور بڑے پیمانے پر آپسی رابطے کو تیز کرنے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد کرنے کی تلقین کی۔
پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے کارکنوں کے ساتھ تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوپور اور رفیع آباد حلقوں میں زراعت اور باغبانی کے شعبے گزشتہ چند برسوں میں کووڈ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے تباہ حال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ وادی کشمیر کے تمام کسانوں اور باغبانوں کے کے سی سی قرضوں کو فوری طور پر معاف کرے کیونکہ وہ اپنے قرضے ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کسانوں اور باغبانوں کے موجودہ مشکلات کے ازالے کےلئے مناسب معاوضے واگذار کرے تاکہ اس موجودہ گراں بازاری میں وہ کچھ راحت محسوس کریں ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سیّد قمرالدین بخاری ؒ کے موقعہ پر زیروبرج سے گاندربل تک کشتیوں اور شکاراکے بیڑے کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع سری نگر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع سری نگر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع سری نگر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan