سری نگر/08؍ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج صوفی بزرگ سیّد قمر الدین بخاری ؒ کے موقعہ پر عقیدت مندوں اور فن کاروں کو زیرو برج سے گاندربل تک لے جانے والی کشتیوں اور شکاراکے ایک بیڑے کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ موقعہ خیر سگالی اور بھائی چارے کے رِشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ آئیے ہم اتحاد،ہم آہنگی او راَمن کے لئے کوشش کرنے کا عز م کریں۔
اِس موقعہ کو دیکھنے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری زیرو برج پر جمع ہوئے جو سری نگر سے گاندربل تک آبی ٹرانسپورٹ کی بحالی کا بھی نشان ہے۔واضح رہے کہ سیّد قمر الدین بخاری ؒ کا عرس تین دہائیوں کے بعد منایا جارہا ہے ۔
اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل محترمہ نزہت اِشفاق ، چیئرمین جے اینڈ کے وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی ، وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ ، سابق قانون ساز اشفاق جبار ، مذہبی رہنما اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ن صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز ، ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر غلام نبی ایتو ، سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔