• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع سری نگر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

ضلعی اِنتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائی جانے والی سکیموںکی عمل آوری اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا

Online Editor by Online Editor
2022-09-08
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع سری نگر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/08؍ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ایس کے آئی سی سی میں ضلع سری نگر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف ترقیاتی کاموں ، ضلع اِنتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائی جارہی سکیموں کی عمل آور ی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اور ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان نے چیئرمیں کو بالترتیب ضلعی اِنتظامیہ اور ایس ایم سی کے مختلف پروجیکٹوں ، سکیموں اور دیگر اَقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہر کی ہمہ گیر ترقی اور عوامی سہولیات کی ضرور ت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ توجہ صرف جمالیات کو بڑھانے تک محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ بنیادی ڈھانچے کو زیادہ صارف دوست اور مفید بنانا چاہئے۔
اُنہوں نے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ سری نگر میونسپل کارپوریشن کو ایک پائیدار ادار ہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر اور پورے شہر میں اِدارہ جاتی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا،’’ ایس ایم سی کی طرف سے فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کے معیار کو مزید وسعت دینے اور بڑھانے کے لئے آمدنی پیدا کرنے کی خاطر ایک مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
کمشنر ایس ایم سی نے چیئر کو سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے تحت چلائے جانے والے پروجیکٹوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع سری نگر کے 65.15 کروڑ روپے کے 18 ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اور اینمل برتھ کنٹرول اینڈ اینٹی ریبیز ویکسی نیشن سینٹر چھترہامہ کا سنگ بنیاد رکھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں سے مختلف عوامی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کی سکیموں کے تحت اہل استفادہ کنندگان کو وظائف کی تقسیم کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ اُنہوں نے فلاحی سکیموں کے تحت ہدف کو پورا کرنے کے لئے اَفسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کو مزید ہدایت دی کہ وہ رہ جانے والے مستفید کی کوریج کے لئے آئی اِی سی کی وسیع سرگرمیاں اَنجام دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی شعبے کی مختلف سکیموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام جموںوکشمیر یوٹی اور مرکزی حکومت کی سکیموں کے فوائد اہل استفادہ کنند گان تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے سری نگر میں روزانہ دودھ کی پیدا وار اور پروسسنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ اِس کے علاوہ مویشیوں میں گلٹی دار جلد بیمار ی سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکمہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ 18دِنوں میں صرف 38 معاملات کی رپورٹ ہے اور مویشیوں کی ویکسی نیشن کا کام پوری تن دہی سے جاری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جل شکتی ، پاور ڈیولپمنٹ ، سکولی تعلیم ، ریونیو ، صنعت و حرفت ، کے وِی آئی بی ، کے وِی آئی سی سمیت مختلف محکموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران سے حاصل ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات طلب کیں۔
مختلف سٹیزن سینٹرک سروسز کے جائزہ کے دوران جانکاری دی گئی کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بلاجواز تاخیر کے ذمہ دار ہلکاروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔تمام شہری مراکز خدمات کو اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ مربوط کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کو جہلم ریور فرنٹ کی ترقی کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اِس منصوبے کے دوحصے اِس برس مکمل ہوجائیں گے ۔ لیفٹیننٹ گورنے پانی پر مبنی مقامی معیشت کو ترقی دینے اور آبی ذخائر اور اس کے ملحقہ علاقوں کو خوبصورت بنانے پر زور دیا۔
بعدمیں لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل اور مطالبات سنے ۔ اُنہوں نے عوامی وفود کے مختلف گروپوں سے مطالبات کی یادداشت وصول کی اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کے مناسب حل کی یقینی دہانی کی۔
میٹنگ میں میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ وویک بھرد واج ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنر کشمیر، ڈی آئی جی سی کے آر ، ایس ایس پی سری نگر کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹوں اور عمل آوری ایجنسیوں کے متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سجاد لون کا ضلع بارہمولہ کے سوپور اور رفیع آباد حلقوں کا دورہ

Next Post

اِنتظامی کونسل نے گھریلو بجلی صارفین کیلئے ایمنسٹی سکیم کی منطور ی دی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
اِنتظامی کونسل نے گھریلو بجلی صارفین کیلئے ایمنسٹی سکیم کی منطور ی دی

اِنتظامی کونسل نے گھریلو بجلی صارفین کیلئے ایمنسٹی سکیم کی منطور ی دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan