• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے گھر پر حملہ، ہتھوڑوں کے وار سے شوہر زخمی

Online Editor by Online Editor
2022-10-29
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے گھر پر حملہ، ہتھوڑوں کے وار سے شوہر زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے سان فرانسسکو میں واقع گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ آور نے ان کے شوہر کو ہتھوڑے سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا اور اس وقت نینسی پلوسی گھر پر موجود نہیں تھیں۔صدر جو بائیڈن نے حملے کو بزدلانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور وہی نعرے لگا رہا تھا جو کیپیٹل ہل پر حملے کے وقت سُنے گئے۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’بہت ہو گیا، آپ کی سیاست کچھ بھی ہو مگر اس میں تشدد کی گنجائش نہیں۔ ہر باضمیر شخص کو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔‘
نینسی پلوسی کے شوہر 82 سالہ پال پلوسی کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخم آئے ہیں اور وہ ہسپتال میں ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سپیکر نینسی پلوسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ واشنگٹن سے سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جب حملہ آور گھر میں گھسا تو اسی وقت پال پلوسی نے پولیس کو 911 پر ہنگامی کال کر دی تھی۔ حملہ آور اُن کے قریب پہنچا تب بھی انہوں نے کال نہیں کاٹی اور گفتگو پولیس نے بھی سن لی۔
سان فرانسسکو کی پولیس کے مطابق جب اہلکار وہاں پہنچے تو حملہ آور پال پلوسی کو ہتھوڑے سے زدوکوب کر رہا تھا جس کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات یا محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم اس کا امکان ہے کہ وہ نینسی پلوسی کو نشانہ بنانے کے لیے گھر میں گھسا تھا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے گھسنے کے بعد بلند آواز میں پوچھا کہ ’نینسی کہاں ہیں‘ اور جب بتایا گیا کہ وہ گھر پر موجود نہیں تو اس کا کہنا تھا کہ وہ ان کی واپسی تک وہیں انتظار کرے گا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ واقعے کا سیاسی تشدد سے تعلق ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی درست صورت حال سامنے آئے گی۔نینسی پلوسی کے گھر پر حملے کی خبر سامنے آتے ہی نائب امریکی صدر کمیلا ہیرس نے انہیں ٹیلی فون کال کی اور حملے کی مذمت کی۔نیسی پلوسی کی شادی پال پلوسی سے 1963 میں ہوئی اور ان کے پانچ بچے ہیں۔
اے پی کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے شخص کی شناخت ڈیوڈ ڈیپاپے کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی عمر 42 سال ہے۔وہ نسل پرستی کے حوالے سے سخت خیالات رکھتا ہے اور اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس بھی کرتا رہا ہے جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی ہے۔حملہ آور کا تعلق برٹش کولمبیا سے ہے اور تقریباً 20 برس قبل سان فرانسسکو آیا تھا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مشرقی لداخ میں لڑاکا طیاروں کی کارروائیوں کے لیے نیوما ایڈوانس لینڈنگ گراونڈ کی اپگریڈیشن

Next Post

سری نگر میں قرآن پاک کو پانی میں پھینکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
سری نگر میں قرآن پاک کو پانی میں پھینکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس

سری نگر میں قرآن پاک کو پانی میں پھینکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan