• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

’ڈرٹی بم‘ کی تیاری کا دعویٰ، ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کار یوکرین میں

Online Editor by Online Editor
2022-11-01
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
’ڈرٹی بم‘ کی تیاری کا دعویٰ، ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کار یوکرین میں
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
اقوام متحدہ کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین میں ’ڈرٹی بم‘ بنائے جانے کے روسی الزامات کی ’آزادانہ تصدیق‘ کا عمل شروع کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں نے ’یوکرین میں دو مقامات پر تصدیقی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ اور جلد ہی مکمل کر لیں گے۔‘
ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ’دو سائٹس پر تازہ ترین تصدیقی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے ابتدائی نتائج فراہم کریں گے۔‘معائنہ یوکرین کی حکومت کی طرف سے آئی اے ای اے کی ٹیموں کو وہاں بھیجنے کی تحریری درخواست کے بعد کیا جا رہا ہے۔
روس نے یوکرین پر الزام لگایا تھا کہ وہ ماسکو کی فوجوں کے خلاف ’ڈرٹی بم‘ استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے، لیکن کیئف کو شبہ ہے کہ روس خود ایک ’فالس فلیگ‘حملے میں ایک ایسے بم کا استعمال کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر ماسکو کی جانب سے روایتی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا جواز پیش کرنے کے لیے ہوگا۔روس کی افواج کو فروری میں حملے کے بعد سے تاحال یوکرین کے کئی بڑے شہروں میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ایجنسی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے ایک ماہ قبل دو مقامات میں سے ایک کا معائنہ کیا تھا اور وہاں کوئی غیراعلانیہ جوہری سرگرمیاں یا مواد نہیں ملا تھا۔
’ڈرٹی بم‘ ایک روایتی ہتھیار ہے جو تابکار، حیاتیاتی یا کیمیائی مواد سے لیس ہوتا ہے۔ دھماکے سے یہ مواد علاقے میں پھیل جاتا ہے۔جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آئی اے ای اے سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یوکرین کی جوہری تنصیبات کا ’جتنا جلد ممکن ہو‘ معائنہ کرے۔
ایجنسی نے یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ایک ملازم کی رہائی پر بھی زور دیا، جسے دو ہفتے قبل روسی افواج نے حراست میں لیا تھا۔
یہ پلانٹ جس کو یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب سمجھا جاتا ہے، پر روس کے فوجیوں نے مارچ میں حملے کے ابتدائی دنوں میں قبضہ کر لیا تھا۔
ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایک بار پھر پلانٹ کی ’غیر یقینی صورتحال‘ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے وہاں کے یوکرینی آپریٹنگ اہلکاروں کے لیے ’کام کرنے کے مشکل اور دباؤ والے حالات‘ پر تشویش ظاہر کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل حراست میں لیے گئے ایک اور ملازم کو حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔
یوکرین کا دعویٰ ہے کہ ماسکو کی افواج پلانٹ کے عملے کو ’اغوا‘ کر رہی ہیں اور حال ہی میں کہا ہے کہ تقریباً 50 ملازمین کو ’قید‘ میں رکھا گیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشتواڑ میں کمسن بچے کو اغوا کرنے والی خاتون ضمانت پر رہا

Next Post

سری نگر- لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تیسرے روز گاڑیوں کی آمدرفت معطل،شاہراہ پر بحالی کا کام جاری

سری نگر- لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan