
غور طلب
خوش اخلاقی انسان کو اعلیٰ بنادیتی ہے، اچھے اخلاق کی وجہ سے انسان اعلیٰ ہوجاتا ہے قیمتی بن جاتا ہے۔ مثال:جس طرح پھل دار درخت کی قیمت پھل کی وجہ سے زیادہ ہوتی ہے اگرچہ وہ چھوٹا بھی ہو اس طرح اچھے اخلاق کی وجہ سے انسان اعلیٰ درجے کو پالیتا ہے، ساری دنیا اس کو محبوب رکھتی ہے۔
اگر آپ اپنے بچوں کو بڑی گاڑی، بڑا گھر، مہنگے کپڑے کیوں نہ دیں، لیکن اگر آپ انہیں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو انہیں بہترین اخلاق سکھانا چاہیے۔”
ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا سب سے خوبصورت پہلو ان کا اعلیٰ اخلاق ہے۔ وہ لوگ جنہیں انبیاء کے بعد روئے زمین پر بہترین لوگ کہا جاتا ہے اور جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ "وہ مجھ سے راضی ہے اور میں اس سے راضی ہوں” – رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھے اخلاق کی مثال قائم کی۔ عملی طور پر اور بنی نوع انسان کی خاطر زندگی گزارنا۔کی بہترین مثال پیش کی اور خوشی اور انسانیت کا درس بھی دیا۔
مشکل ترین کام بھی خوش دلی اور محبت سے انجام پا سکتے ہیں اور انتہائی ظالم اور جاہل لوگوں کا بھی دل جیتا جا سکتا ہے- وہ لوگ جو ہر چیز کے بارے میں مثبت سوچتے ہیں، نرم مزاج ہوتے ہیں، لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔وہ لوگ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہوتے ہیں، چاہے آپ اپنے بچوں کو بڑی گاڑی، بڑا گھر، اونچے کپڑے کیوں نہ دیں لیکن اگر آپ انہیں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں بہترین اخلاق سکھائیں۔
اچھے اخلاق انسان کا زیور ہے : یہاں ایک مثال پیش کرتی ہوں ایک بندہ صورت کے لحاظ سے بہت اچھا ہے، حسین ہے مگر سیرت کے لحاظ سے وہ اچھا نہیں ہے اس کے اخلاق بُرے ہیں تو حقیقت میں اس کوئی خوب صورتی نہیں ہے اور ایک بندہ صورت کے لحاظ سے تو اتنا اچھا نہیں ہے لیکن اس کے اخلاق اچھے ہیں، پاکیزہ ہیں تو حقیقت میں یہی بندہ خوبصورت ہے کیونکہ اس میں اصل خوبصورتی موجود ہے اور وہ ہے اچھے اخلاق کی خوبصورتی۔
خوش اخلاقی انسان کو اعلیٰ بنادیتی ہے:اچھے اخلاق کی وجہ سے انسان اعلیٰ ہوجاتا ہے قیمتی بن جاتا ہے۔
مثال: جس طرح پھل دار درخت کی قیمت پھل کی وجہ سے زیادہ ہوتی ہے اگرچہ وہ چھوٹا بھی ہو اس طرح اچھے اخلاق کی وجہ سے انسان اعلیٰ درجے کو پالیتا ہے، ساری دنیا اس کو محبوب رکھتی ہے۔
اللہ ہمیں بہترین اخلاق کا مالک بنائے اور ایک دوسرے کی عزت و تکریم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔