• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

اسلامی تعلیمات مثبت سوچ کی ترغیب دیتی ہیں

Online Editor by Online Editor
2023-02-17
in جمعہ ایڈیشن
A A
اسلامی تعلیمات مثبت سوچ کی ترغیب دیتی ہیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:مدثر احمد قاسمی
حکماء کے مطابق منفی سوچ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مایوسی کی اولین وجہ ہماری سستی اور بے عملی ہے؛کیونکہ محض دوسروں کی کامیابی پر مضطرب ہونے اور اپنے آپ کو تمناؤں اور آرزؤں تک محدود کرلینے سے بلند مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے بلکہ اس کے لئے مسلسل کوشش کر نی ہوتی ہے اور خواب کی تعبیر پانے کے لئے آنکھ کھلی رکھنی ہوتی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ پائیدارکا میابی کا کوئی مختصر راستہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے ایک طویل جد و جہد درکار ہوتی ہے، اس بات کو سمجھنے کے لئے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف ان لوگوں کی زندگی کے کچھ اوراق پلٹنے کی ضرورت ہے جنہیں ہم یا دنیا کامیاب سمجھتی ہے۔
اس حوالے سے صاحبِ شریعت نبی اکرم ﷺ نے ہمارے غیر فعال ہونے کاحل اور کامیابی کا انتہائی آسان راستہ ایک مختصر حدیث میں بیان فرمادیا ہے۔چنانچہ ارشادِ نبوی ﷺ ہے: ”بہترین عمل وہ ہے جو استقلال کے ساتھ ہو اگر چہ وہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔ “ (متفق علیہ) اس حدیث میں جہاں عمل کی ترغیب سے ہمارے غیر فعال ہونے کی قباحت ظاہر ہوتی ہے وہیں استقلال ومیانہ روی سے آگے بڑھنے کی تعلیم سے مثبت قدم بڑھانے اور مثبت سوچ اپنانے کی روشنی ملتی ہے۔
یہ عمومی رویہ ہے کہ ہم ہر وقت قسمت کا رونا روتے ہیں، اپنی تمام تر ناکامیوں کے لئے صرف دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں اور اپنی غیرفعالیت کو دلیل فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے طرح مایوسی کے بادل ہمیں مزید گہرے نظر آنے لگتے ہیں؛ جبکہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ یقین ہونا چاہئے کہ جو کچھ بھی ہمارے ساتھ پیش آتا ہے اس میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی کوئی نہ کوئی حکمت و مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے۔ ہاں،انسان ہونے کی حیثیت سے ہم حالات سے متا ثر ضرور ہوتے ہیں لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ ہم اُنہیں اپنی کامیابی کے راستے کی رکاوٹ سمجھ لیں۔اس باب میں اگر اللہ کی حکمت پر ہم غور و خوض کریں گے تو یہ بات کھل کر سامنے آئے گی کہ یہ حالات ہمیں مایوسی نہیں بلکہ مضبوطی فراہم کرتے ہیں بشر طیکہ ہم اُنہیں مثبت آئینے میں دیکھیں۔
زیر بحث موضوع کے تناظر میں ملت کے ذی علم اور باشعور افراد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام و خواص کو یہ باور کرائیں کہ اللہ نے انہیں جس حالت اورمقام پر رکھا ہے وہ اُن کے لئے کسی نہ کسی اعتبار سے نعمت ہے؛بس ضرورت اِس بات کی ہے کہ حکمت کو بروئے کار لا کر مثبت طرز عمل اپنائیں۔ اس طرح جہاں مایوسیوں کے بادل چھٹیں گے وہیں منفی سوچ کا بھی قلع قمع ہوگا۔ اِس حوالے سے اسلام کی رہنمائی یہ ہے کہ ہمارے پاس جو موجود نعمتیں ہیں اُن پر اللہ رب العزت کے دربار میں ہم شکر گزاری کا نذرانہ پیش کریں؛ اس طریقے پر ہمارے پاس جو نعمتیں نہیں ہیں اور وہ ہمارے حق میں بہتر ہیں ، وہ نعمتیں بھی ہم کو مل جائیں گی، کیونکہ اللہ رب العزت کا یہ اصول ہے : ” اور اگر تم شکریہ ادا کروگے تو میں تمہیں زیادہ (نعمتیں)دوں گا۔ “ (سورہ براہیم:۷)بے شک خدا کی عنایت کردہ نعمتیں بے شمار ہیں ، اگر ہم اپنی زندگی کی عام نعمتوں کو ہی شمار کر لیں گے تو ہماری زندگی سے محرومی کا احساس یکسر ختم ہوجائے گا اور ہماری مایوسی امید سے بدل جائے گی۔
اپنی دنیا کو بہتر بنانے کے لئے منفی سے مثبت اور مایوسی سے امید کی جانب اِس سفر میں ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہماری اصل منزل آخرت ہے ، اس لئے ہماری تمام ترجد و جہد اور کوششیں منزل مقصود پر پہنچ کر مثبت نتیجہ یعنی اللہ کی خوشنودی اور جنت حاصل کرنے کے لئے ہونی چاہئے۔ اسی تناظر میں خالص دنیا کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ،اسلام نے اصل منزل پر نظر رکھتے ہوئے مسابقت کی ثمر آور دعوت دی ہے۔چنانچہ نبی اکرم ﷺکا ارشاد گرامی ہے: ”تم صرف دو قسم کے لوگوں کیساتھ ہی مقابلہ بازی کرسکتے ہو: ایک وہ آدمی جسے اللہ تعالی قرآن کی نعمت سے نوازے، پھر وہ دن رات قرآن پر عمل کرتے ہوئے اتباعِ قرآن کرے، اسے دیکھ کر ایک آدمی کہے: اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی ایسی نوازش کردے، جیسی اس پر کی ہے، تو میں بھی وہی کروںگا جو وہ کرتا ہے، اور ایک وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے دولت سے نوازا ہے، جسے وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، تو ایک آدمی اس کے بارے میں بھی ویسے ہی خیالات رکھے۔“ (طبرانی)
خلاصہ یہ ہے کہ ہمیں حالات سے گھبرا کر کمزور نہیں ہونا چاہئےبلکہ شرعی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مضبوط قدم بڑھاتے ہوئے منزلِ مقصود پر پہنچنے یا گوہر مراد پالینے کی سعی کرنی چاہئے تاکہ ہمارا یہ طرز عمل جہاں ہمارے ارد گرد والوں کو حوصلہ دے وہیں تاریکی میں بھٹکتی دنیا کیلئے دعوتِ عمل بھی ثابت ہو۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

زلزلے کے تھپیڑے اور مسلمانوں کے سیرسپاٹے

Next Post

بچوں میں سرطان کے 270 نئے معاملات درج، مجموعی ‏تعداد تقربیاً چار ہزار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
کینسرخلیات کو روشن کرکے دکھانے والی نئی ایم آر آئی ٹیکنالوجی

بچوں میں سرطان کے 270 نئے معاملات درج، مجموعی ‏تعداد تقربیاً چار ہزار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan