• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

مسلم معاشرے میں قدردانی کا فقدان

Online Editor by Online Editor
2024-07-19
in جمعہ ایڈیشن
A A
سماج سدھارمشکل کیوں ؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

از:مجاہد ندوی

یورپ میں گزشتہ چند صدیوں میں جو مفکر، سائنسداں ، مختلف علوم کے ماہرین پیدا ہوئے ہیں ان کی مدح سرائی میں مغربی دنیا نے زمین و آسمان کے قلابے ملادئیے ہیں یہاں تک کہ ساری دنیا نے اعتراف کرلیا کہ اگر علم کی صحیح ترقی ہوئی ہے تو اہل یورپ کے ذریعہ ہوئی ہے۔ اس کے برخلاف امت اسلامیہ میں جو عظیم مفکرین پیدا ہوئے ان پر گویا کہ گمنامی کا ایک دبیز پردہ ڈال دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر صرف علامہ ابن خلدون کو ہی لیں کہ انہوں نے تقریباً چھ سو سال قبل ’عُمران‘ یعنی سماجیات کے مضمون کا نظریہ اپنی تاریخ کی کتاب کے ذریعہ دے دیا تھا۔ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے فلسفے کی تاریخ لکھی تھی۔ انہوں نے اپنی تاریخ کے ذریعہ ایک بادشاہ کو کس طرح حکومت کرنی چاہئے، کن برائیوں سے بچنا چاہئے اور کن اچھائیوں کو اپنانا چاہئے واضح کردیا تھا۔ مغربی دنیا میں ابن خلدون کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ۲۰۱۶ ءمیں سال کے اختتام پر جب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے پوچھا گیا تھا کہ اس سال آپ نے کن کتابوں کا مطالعہ کیا ہے تو حیرت انگیز طور پر انہوں نے دیگر دو کتابوں کے ساتھ مقدمہ ابن خلدون کا بھی ذکر کیا تھا۔ آج ہم ان علمی آسمان کے جگ مگ ستاروں کے نام سے بھی ناواقف ہیں اور یہ اکیلے ابن خلدون کا مسئلہ نہیں ہے ، ہماری تاریخ کے سبھی درخشاں ستاروں کے متعلق ہمارایہی حال ہے۔ ناواقفیت کا عالم اب یہ ہوچلا ہے کہ گریجویشن کی سطح کے طلبہ دیگر علماء ، محدثین، سائنسدانوں کو تو چھوڑ دیجئے، چار وں خلفاء راشدین کے نام صحیح ترتیب کے ساتھ نہیں بتلا پارہے ہیں ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے خود ہی اپنے علمی وادبی کارناموں کو دل کے نہاں خانوں میں کہیں دفن کردیا ہے۔
اس کے برخلاف مغرب کو دیکھئے۔ کس طرح وہ اپنے ایک ایک مفکر کا ورثہ سنبھال کررکھتے ہیں ؟ کس طرح وہ اس کی مدح سرائی کرتے ہیں کہ ساری دنیا کو یقین ہوجاتا ہے کہ نہیں اس مضمون کا دنیا میں سب سے ماہر آدمی یہی گزرا ہے۔ شاید اس کی وجہ وہ عادت ہے جوہمارے اندر سرایت کرتی چلی گئی ہے: کسی کی تعریف نہ کرنا، ہر کسی کے کسی بھی کام پر سوائے تنقید کے کچھ نہ کرنا۔ یہاں یہ بات واضح ہو کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام تواضع کی تعلیم دیتا ہے اور فخر وتکبر سے سختی سے منع کرتا ہے۔ یہ بات بھی درست ہے کہ انسان کی تعریف اس کے اندر تکبر اور ریاکاری کے بیج بوسکتی ہےاور اس سلسلے میں مسلم شریف میں یہ حدیث بھی ملتی ہے کہ:’’ابو معمر سے روایت ہے کہ ایک شخص کھڑاہوا امراء میں سے کسی امیر کی تعریف کرنے لگا توحضرت مقدادؓ اس شخص پر مٹی ڈالنے لگے، اور کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں یہ حکم دیاتھا کہ ہم مدح سراؤں کے منہ میں مٹی ڈالیں۔‘‘
لیکن ، غور کیا جائے تو یہ وہ تعریف ہے جو منہ پر کی جائے، جس میں مبالغہ آرائی ہو، جس کی وجہ سے تعریف کئے جانے والے شخص کا فتنے میں پڑنے کا اندیشہ ہو۔ ورنہ قرآن مجید میں تعریف کی مثالیں موجود ہیں۔ اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں انبیاء کرام ، صحابہ اور اہل ایمان کی بھی تعریف کی ہے بلکہ بعض نصاریٰ کی بھی تعریف قرآن مجید میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیشمار احادیث ہیں جن میں رسول اکرم ﷺ نے اپنے صحابہ کرامؓ کےفضائل بیان کئے ہیں۔ یہ تو مشہور ہے ہی کہ دس صحابہ کرامؓ تو عشرۂ مبشرہ ہیں ہی ، اس کے علاوہ بیشمار احادیث ہیں جن میں الگ الگ صحابہؓ کے فضائل واردہوئے ہیں۔ اور ان سب تعریف وتوثیق کے الفاظ جو نبی کریمﷺ کی زبان مبارک سے مختلف لوگوں کے لئے مختلف مواقع پر وارد ہوئے ہیں ، ان کی دینی وجہ کے ساتھ ساتھ نفسیاتی وجہ بھی ہے کہ انسان کی تشجیع یا اس کی حوصلہ افزائی کو نہ صرف خود اس انسان کو بلکہ دیگر کئی سارے انسانوں کو بھی بلند عزائم اور کچھ کر دکھانے کا حوصلہ عطاکرتی ہے۔
لیکن افسوس کہ مدح سرائی کی ان ساری باریکیوں سے درکنار ہوکر ہم صرف تنقید اور نقص کے عادی ہوچکے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں کوئی عالم ہو یا حافظ، ڈاکٹر ہو یا انجینئر، تاجر ہو یا مزدور، ہمارے پاس پزیرائی اور حوصلہ افزائی کی مثالیں خال خال ہی ملتی ہیں۔ البتہ تنقید کے ذریعہ لوگوں کے حوصلے پست کرنا، یہ ہمارے مزاج میں داخل ہوچکا ہے۔ اگر ہمیں تنقید سے فرصت ملے تو ہم قدردانی پر آئیں ، قدردانی پرآئیں تو لوگوں کی صلاحیت کو سمجھیں ، ان کی صلاحیت کو سمجھیں تو ان کی خوبیوں کی تعریف کریں ، اور اس طرح معاشرے میں خیر اور بھلائی کو عام کرنے میں معاون ہوسکیں ، اس طرح لوگوں کے دلوں میں آگے بڑھنے کی لگن اور امنگ پیدا کرسکیں۔ المیہ تو یہ ہے کہ ہمارا یہ تنقید اور ناقدری والارویہ صرف بڑی علمی، ادبی ، پیشہ ور شخصیات کے ساتھ ہی نہیں ہے، بلکہ ہمارے گھروں ، محلوں ، مدارس میں دوستوں ، رشتے داروں اور اہل خانہ اور پڑوسیوں کے درمیان بھی یہی عادت جاری ہے۔
یہی نہیں کھیل کود ہو، کمپیوٹر یا موبائیل پر کوئی اہم کام ہو، کوئی نقش ونگار ہو، ٹیلرنگ ہو، کوئی نظم سنانا ہو، اسکول سے کسی مقابلے میں انعام جیتنا ہوہمارے نونہالوں کو عام طور پر وہ حوصلہ افزئی نہیں ملتی جس کے وہ حقدار ہیں۔ گھر سے باہر نکلیں تو یہی حال معاشرے کی اعلی سطح تک بھی جاتا ہے۔ اس سب کا نتیجہ یہ ہے کہ عرصہ ہوا کہ مسلم قوم میں غزالی، طبری، طرطوشی اور ابن خلدون جیسے لوگ آنا بند ہوگئے ہیں۔ اگر ہم کو اس قحط الرجالی سے باہر آنا ہے تو مغرب میں لاکھ باتیں بری سہی لیکن ان سےا پنے حوصلہ مند لوگوں کی قدردانی ضرور سیکھنی ہوگی۔ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی آج ہمیں جتنی ضرورت ہے، شاید ہی تاریخ کے کسی اور موڑ پر اتنی ضرورت رہی ہو۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

میلاد کے پرچم اور عاشورہ کے جھنڈے

Next Post

گلمرگ میں بغیر اجازت خیمہ زنی پر پابندی عائد

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
گلمرگ میں بغیر اجازت خیمہ زنی پر پابندی عائد

گلمرگ میں بغیر اجازت خیمہ زنی پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan