• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

کینسر کی تشخیص کے بعد دو سے تین گھنٹے تک روتا رہا، سنجے دت

Online Editor by Online Editor
2022-04-20
in شوبز
A A
کینسر کی تشخیص کے بعد دو سے تین گھنٹے تک روتا رہا، سنجے دت
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹاب ویب ڈیسک
بالی وڈ کے نامور اداکار سنجے دت جو اپنی نئی فلم ’کے جی ایف: چیپٹر ٹو‘ کی کامیاب سے نہایت خوش ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس وقت کو یاد کیا جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے کیسے اس کا مقابلہ کیا تھا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سنجے دت نے انکشاف کیا کہ ’وہ دو سے تین گھنٹے تک روتے رہے اور اپنے خاندان کے بارے میں سوچتے رہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ یہ مجھے کیسے لاحق ہوا تھا۔ میں کسی کا منہ توڑ سکتا تھا۔ تو میری بہن آئی اور مجھے بتایا۔ میں نے کہا ٹھیک ہے، مجھے کینسر ہے، اب کیا؟‘
’اب تمہیں چیزوں کی منصوبہ بندی کرنی ہے اور یہ یہ کرنا ہے لیکن میں دو سے تین گھنٹے تک رویا کیونکہ میں اپنے بچوں، اپنی زندگی، اپنی بیوی اور ہر چیز کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ یہ خیالات آتے اور میں نے کہا میں کمزور ہونا چھوڑ دوں گا۔‘
62 سالہ اداکار نے اپنے علاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہوں نے مجھے کہا کہ تمہارے بال گر سکتے ہیں اور دوسری چیزیں بھی ہو سکتی ہیں، الٹیاں آسکتی ہیں۔ تو میں نے ڈاکٹر کو کہا کہ مجھے کچھ نہیں ہوگا۔‘’میں نے کہا کہ میرے بال نہیں گریں گے، مجھے الٹیاں نہیں آئیں گی اور میں بستر پر نہیں پڑوں گا، اور وہ (ڈاکٹر) آگے سے مسکرانے لگ گئی۔‘
سنجے دت کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی کیموتھراپی کروائی اور واپس آیا۔ میں نے موٹرسائیکل پر ایک گھنٹے کی سواری کی اور سائیکل چلائی۔ میں نے اس دن کے بعد ہر روز یہی کیا۔ ہر کیمو کے بعد میں نے ایسا کیا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ پاگل پن تھا، میں کیمو کے لیے دبئی جاتا تھا اور پھر بیڈمنٹن کورٹ جا کر دو تین گھنٹے کھیلتا تھا۔‘
واضح رہے کہ سنہ 2020 میں سنجے دت نے کہا تھا کہ وہ صحت کے مسائل کی وجہ سے کام سے وقفہ لے رہے ہیں۔
کچھ مہینوں بعد اپنے جڑواں بچوں کی 10 ویں سالگرہ پر انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’گزشتہ چند ہفتے میرے خاندان کے لیے بہت مشکل تھے۔ لیکن جیسا کہ وہ کہتے ہیں، خدا اپنے بہادر سپاہیوں کو مشکل ترین لڑائیاں دیتا ہے۔ اور آج اپنے بچوں کی سالگرہ کے موقع پر، میں جنگ میں فتح حاصل کرکے انہیں بہترین تحفہ دینے کے قابل ہوں، ہمارے خاندان کی صحت اور بہتری۔‘سنجے دت کی آخری فلم ’کے جی ایف: چیپٹر ٹو‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ’شمشیرا‘ اور ’پرتھوی راج‘ شامل ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

روس سے مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو ’جنگی طیاروں کی فراہمی‘

Next Post

فاطمہ البناوی: سعودی اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکارہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
فاطمہ البناوی: سعودی اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکارہ

فاطمہ البناوی: سعودی اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکارہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan