ممبئی، 20 اپریل:
بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن فلم بھولا میں تبو کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم رن وے۔ 34 کے پروموشن میں مصروف ہیں جو اس ماہ کے آخر میں عید کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔اجے دیوگن نے اپنی اگلی فلم بھولا کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھولا تامل ہٹ فلم کیتھی کا باضابطہ ریمیک ہے۔
اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر فلم بھولا کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ’’ اپنی اگلی فلم بھولا کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے، جو 30 مارچ 2023 کو ریلیز ہوگی۔ اجے نے لکھا کہ فلم میں تبو بھی ان کے ساتھ ہیں۔ اس ایکشن ڈرامہ فلم کی ہدایت کاری دھرمیندر شرما کر رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیتھی کو لوکیش کنگراج نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں کارتی اور نارائن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔اس فلم کی کہانی ایک سزا یافتہ قیدی کی ہے جو جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی بیٹی کی تلاش میں نکلتا ہے لیکن ایک منشیات چھاپہ کی وجہ سے اس کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں آتی ہیں۔ (یو این آئی)