چٹان ویب ڈیسک
بالی وڈ ہیرو ٹائیگر شروف کی فلم ہیرو پنتی ٹو کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے جس میں وہ ببلو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انڈین شوبز ویب سائٹ بالی وڈ لائف کے مطابق ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ ببلو ایک ’بھولا بھالا سا معصوم‘ انسان ہے جو کسی برے شخص کا مقابلہ کرنے میدان میں نکلا ہے۔
فلم کے ایک سین میں ببلو کی والدہ کہتی ہیں کہ ’میرا بچہ بھولا سا ایک دم معصوم ہے جو بھی ہوگا اچھے کے لیے ہوگا۔‘فلم میں لیلیٰ نامی ویلن کا کردار نوازالدین صدیقی ادا کر رہے ہیں۔لیلیٰ سائبر کرائم ماسٹر ہے جو کسی انتہائی خطرناک مشن پر گامزن ہے اور اس کا مقابلہ صرف ببلو ہی کرسکتا ہے۔
لیلیٰ کا مشن ہے کہ وہ ہر انڈین شہری کا بینک اکاؤنٹ ہیک کر کے انہیں لوٹ لے۔
ایک سین میں ببلو کہتا ہے کہ ’میں کبھی دوست کو دھوکہ اور دشمن کو موقع نہیں دیتا۔‘فلم ہیرو پنتی سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جو ٹائیگر شروف کی پہلی فلم تھی۔ اسی فلم کا سیکوئل آئندہ چند دنوں میں 29 اپریل کو ریلیز ہوگا۔
فلم کا ٹریلر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ٹائیگر شروف نے لکھا کہ ’اصلی ہیرو پنتی لوگوں کو جیتنے میں ہے، آگیا ہے ببلو آپ لوگوں کا دل جیتنے۔‘ٹائیگر شروف کی بہن نے بھی بھائی کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’اب ہالی وڈ جانے کا وقت آگیا ہے۔‘