ممبئی، 18 مئی :
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا جنوبی ہند کے فلموں کے سپر اسٹار پربھاس کی سپر ہٹ فلم چھترپتی کے ہندی ریمیک میں کام کرتی نظر آئیں گی۔صرت بھروچا پربھاس کی سپرہٹ فلم ‘چھترپتی’ کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔ جنوبی ہند کے اداکار بیلم کونڈا سری نواس کو پہلے ہی ہندی ریمیک کے مرکزی کردار کے لیے چنا گیا تھا۔ سری نواس اس فلم سے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
یہ ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ بیلم کونڈا سری نواس نے اس فلم کے لیے اپنا ٹرانسفارمیشن کیا ہے اور وہ ایک زبردست ایکشن روپ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری حقیقی فلم کے ڈائریکٹر وی وی ونائک کریں گے۔ چھترپتی ایس ایس راجامولی کے والد وجیندر پرساد نے لکھی ہے۔ اب اسی کہانی کو فلم کے ہندی ریمیک میں بھی استعمال کیا جائے گا۔