• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

ساوتھ سے لے کر ہندی فلموں تک کاجل اگروال کی شہرت

Online Editor by Online Editor
2022-06-18
in شوبز
A A
ساوتھ سے لے کر ہندی فلموں تک کاجل اگروال کی شہرت
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
جنوبی فلموں سے لے کر ہندی فلموں تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کاجل اگروال 19 جون 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ سال 2004 میں، کاجل نے ایشوریا رائے، دیا مرزا، وویک اوبرائے اور امیتابھ بچن کی اداکاری والی فلم ‘کیوں ہو گیا نا’ میں چھوٹے کردار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ کئی اشتہاروں میں نظر آ چکی ہیں۔ فلم ‘کیوں ہو گیا نا’ کی ریلیز کے تقریباً تین سال بعد بھی جب کاجل کو بالی ووڈ میں کوئی فلم نہیں ملی تو انہوں نے ساو¿تھ کی فلموں کا رخ کیا۔ وہ 2007 میں تیلگو فلم ‘لکشمی کلیانم’ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ اس کے بعد کاجل ایک کے بعد ایک کئی فلموں میں نظر آئیں۔ سال 2009 میں ریلیز ہونے والی ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی فلم مگدھیرا میں کاجل کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔ اس فلم میں ان کی جوڑی جنوبی فلموں کے سپر اسٹار رام چرن تیجا کے ساتھ نظر آئی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے۔ اس کے علاوہ یہ فلم کاجل کے کیرئیر کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم کے بعد کاجل کا شمار ساو¿تھ فلموں کی ٹاپ اداکاراوں میں کیا جانے لگا۔ یہی نہیں وہ ناظرین کی پہلی پسند بھی بن گئیں۔
سال 2010 میں کاجل کو ایک بار پھر بالی ووڈ میں اداکاری کا موقع ملا۔ کاجل اس سال ریلیز ہونے والی روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘سنگھم’ میں اجے دیوگن کے مدمقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں اور یہ فلم باکس آفس پر بھی سپر ہٹ رہی۔ اس کے بعد کاجل 2013 میں اکشے کمار کی ملٹی اسٹارر فلم ‘اسپیشل 26’ میں نظر آئیں۔ تاہم کاجل کو بالی ووڈ میں بہت کم فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ بالی ووڈ میں وہ مقام حاصل نہیں کر سکی جو انہیں ساو¿تھ فلم انڈسٹری میں ملا تھا۔ اس کے باوجود کاجل نے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔ وہ جنوبی ہند کی پہلی اداکارہ ہیں جن کا مجسمہ سنگاپور کے مادام تساو¿ میوزیم میں نصب کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اس کی نقاب کشائی بھی کی۔
کاجل کی اہم فلموں میں چنداماما، آریہ 2، مسٹر پرفیکٹ، بزنس مین، نائک، پایوم پولی، سردار گبر سنگھ، دو لفظوں کی کہانی وغیرہ شامل ہیں۔ کاجل اگروال کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے 30 اکتوبر 2020 کو بزنس مین گوتم کچلو سے شادی کی اور اس سال 9 اپریل کو کاجل اور گوتم اپنے پہلے بچے کے طور پر ایک بیٹے نیل کے والدین بنے۔ کام کے محاذ پر، کاجل اگروال جلد ہی فلم اوما میں نظر آئیں گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جی ایس ٹی کونسل کی 47ویں میٹنگ اب 28 جون سے چنڈی گڑھ میں ہو رہی ہے

Next Post

ٹیم انڈیا کے موجودہ سیٹ اپ میں خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں دنیش کارتک

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
ٹیم انڈیا کے موجودہ سیٹ اپ میں خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں دنیش کارتک

ٹیم انڈیا کے موجودہ سیٹ اپ میں خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں دنیش کارتک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan