چٹان ویب ڈیسک
فلم اداکارہ بیبو عرف کرینہ کپور خان ان دنوں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ نے اپنے انسٹا اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ اس چھٹی کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے اداکار شوہر سیف علی خان اور بڑے بیٹے تیمور کے ساتھ نظر آرہی تھیں۔ اس دوران مداحوں نے ان کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ کرینہ تیسری بار ماں بننے والی ہیں۔اس دوران کرینہ سوشل میڈیا پر زبردست ٹرینڈ کرنے لگیں۔ دریں اثنا، ان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کرینہ نے بہت ہیمزیدار جواب دیا ہے۔
بیبو نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اس بارے میں کھل کر بات کی۔ کرینہ کپور نے لکھا، ‘یہ پاستا اور وائن ہے… چپ ہو جائیے۔ میں پریگنینٹ نہیں ہوں۔ افف!!! سیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی ہمارے ملک کی آبادی کے لیے بہت تعاون دے دیا ہے ۔ مزے کریں!“۔
قابل ذکر ہے کہ کرینہ کپور نے سال 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دو بیٹے تیمور اور جیہ ہیں۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ کپور خان جلد ہی عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گی۔ فلم رواں سال 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
