چٹان ویب ڈیسک
اداکار ریتک روشن ان دنوں اپنیپروفیشنل لائف سے زیادہ اپنی پرسنل لائف کے حوالے سے زیادہ چرچے میں ہیں۔ ریتک روشن کافی عرصے سے اداکارہ صبا آزاد کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور دونوں نے اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان دونوں کے رشتے کے بارے میں تازہ ترین معلومات سامنے آئی ہیں کہ دونوں جلد ہی سات پھیرے لگانے والے ہیں۔
ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں جلد ہی گھر والوں کی موجودگی میں انتہائی سادگی سے شادی کر سکتے ہیں۔ دونوں کے گھر والوں نے بھی اس شادی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں صبا نے ریتک کے پورے خاندان کے ساتھ لنچ کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
واضح رہے کہ ریتک اور سوزین کی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں، ریحان اور ریدان۔ لیکن سال 2014 میں ریتک اور سوزین کی طلاق ہوگئی۔ تاہم طلاق کے باوجود دونوں کو اکثر اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ چھٹیاں مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ریتک روشن اور سوزین خان علیحدگی کے باوجود اچھے دوست ہیں۔ سوزین تجربہ کار اداکار سنجے خان کی بیٹی اور زید خان کی بہن ہیں۔ وہ ایک مشہورانٹریئرفیشن ڈیزائنر ہیں۔
وہیں صبا آزاد کی بات کریں تو وہ کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ الیکٹرانک میوزک بینڈ کا بھی حصہ ہیں جسے عماد شاہ چلاتے ہیں۔ دونوں کئی سالوں سے ایک ساتھ میوزک بنا رہے ہیں۔ صبا خان کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘راکٹ بوائز’ میں دیکھا گیا تھا۔ ریتک روشن کی بات کریں تو وہ جلد ہی فلم وکرم ویدھا اور فائٹر میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
