جموں ،27 جولائی :
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ بدھ کی شام ماں ویشنو دیوی کے درشن کرنے جموں سے بیس کیمپ کٹرہ پہنچے۔ ماں ویشنو دیوی کے درشن کے لئے روانہ ہونے سے پہلے آیوشمان کھرانہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کٹرہ کے مشہور پریم ڈھابہ میں کھانا کھایا اور اس کے بعد شام تقریباً 5 بجے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیدل ہی ماں ویشنو دیوی بھون کے لیے روانہ ہوئے۔
معلومات کے مطابق اداکار آیوشمان کھرانہ نے اردکوانری تک پیدل سفر کیا اور اس کے بعد بیٹری کار میں ما وشنو دیوی بھون کے لیے روانہ ہوئے۔ تھوڑی دیر آرام کے بعد اُنہوں نے ماں ویشنو دیوی کے قدموں میں حاضر ہو کر اپنی کامیابی کی دعا کی۔ آیوشمان کھرانہ رات دیر گئے بیس کیمپ کٹرہ واپس آئے اور جموں کے لیے روانہ ہوگئے۔ ماں ویشنو دیوی کے دورے کے دوران، عقیدت مندوں نے اداکار آیوشمان کھرانہ کو جے ماتا دی کا نعرہ لگا کر خوش کیا اور آیوشمان کھرانہ کے ساتھ تصویریں کھینچی۔