• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

نورا فتحی نے مراکش میں گھر خریدنے کے لیے پیسے لیے: سکیش چندرشیکھر

Online Editor by Online Editor
2023-01-24
in شوبز
A A
ڈانس کوئین نورا فتحی فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
بالی وڈ اداکارہ اور معروف ڈانس گرل نورا فتحی کے الزامات کے جواب میں سکیش چندرشیکھر نے کہا ہے کہ انہوں نے مراکش میں گھر خریدنے کے لیے نورا کو پیسے دیے تھے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق چندرشیکھر نے جاری بیان میں کہا کہ ’نورا آج کل میرے متعلق بیانات دے رہی ہیں کہ میں نے انہیں گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن مراکش میں اپنی فیملی کے لیے گھر خریدنے کی غرض سے وہ پہلے ہی مجھ سے پیسے لے چکی ہیں۔‘
خیال رہے گزشتہ ہفتے نورا فتحی نے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیا کہ سکیش چندرشیکھر نے وعدہ کیا تھا کہ ’اگر وہ ان کی گرل فرینڈ بن جائیں تو وہ انہیں بڑا گھر اور بہترین لائف سٹائل دیں گے۔‘سکیش چندرشیکھر نے حالیہ بیان میں میزید کہا کہ ’نورا فتحی خود سے کہانیاں گھڑ رہی ہیں تاکہ قانون سے فرار حاصل کر سکیں۔‘
گذشتہ سال نورا فتحی سمیت جیکلین فرنینڈز، نِکی تمبولی اور چاہت کھنہ کا نام فراڈ اور منی لانڈرنگ کے ملزم سکیش چندرشیکھر کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔سکیش چندرشیکھر نے تمام الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نورا فتحی دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ گاڑی نہیں چاہتی تھیں یا انہوں نے اپنے لیے نہیں لی تھی، یہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے۔‘’وہ (نورا) میرے پیچھے پڑی ہوئی تھیں کہ انہیں گاڑی بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے پاس جو سی ایل اے (مرسیڈیز بینز) تھی وہ سستی لگتی تھی۔ تو پھر میں نے اور انہوں نے گاڑی کا انتخاب کیا جو میں نے انہیں خرید کر دی۔‘
سکیش کا کہنا ہے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کے پاس چیٹ کے سکرین شاٹس موجود ہیں اور گاڑی کے حوالے سے وہ جھوٹ نہیں بتا رہے۔’بلکہ میں انہیں رینج روور دینا چاہتا تھا لیکن کیونکہ سٹاک میں موجود نہیں تھی اور نورا کو جلدی تھی تو میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو سریرز خرید دی جو کافی عرصے تک وہ استعمال بھی کرتی رہیں۔‘
سکیش نے مزید کہا کہ چونکہ نورا فتحی انڈین شہری نہیں ہیں تو انہوں نے گاڑی اپنی دوست کے شوہر بوبی کے نام کروانے کو کہا تھا۔’میرے اور نورا کے درمیان پیسوں کی لین دین کبھی پروفیشنل سطح پر نہیں ہوئی جیسا کہ وہ دعویٰ کر رہی ہیں۔ صرف ایک مرتبہ جب انہوں نے میری فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام تقریب میں شرکت کی تو ان کی ایجنسی کو آفیشل طریقے سے ادائیگی کی گئی تھی۔‘اس سے قبل سکیش چندرشیکھر نے اپنے وکیل کے ذریعے جاری بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ نورا فتحی بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈز سے حسد کرتی ہیں۔
’نورا فتحی مجھے جیکلین فرنینڈز کے خلاف ورغلاتی رہتی تھیں تاکہ میں نورا کو اپنی گرل فرینڈ بنا لوں۔‘سکیش چندر شیکھر پر 215 کروڑ انڈین روپے کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کا الزام ہے، تاہم ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی جانب سے نورا فتحی پر بھی الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سکیش چندرشیکھر سے گاڑیاں، ہیرے اور قیمتی بیگز تحفے میں لیے تھے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایم ایس ایم اِی ڈیولپمنٹ فورم کے بانی چیئرمین کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

’یہاں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے‘ کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
’یہاں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے‘ کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی

’یہاں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے‘ کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan