• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

رواں برس بالی وُڈ کی آنے والی پانچ بڑی فلمیں کون سی ہیں؟

Online Editor by Online Editor
2023-07-06
in شوبز
A A
رواں برس بالی وُڈ کی آنے والی پانچ بڑی فلمیں کون سی ہیں؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک
سنہ 2023 بالی وُڈ کے لیے گزشتہ کچھ برسوں کی نسبت کافی اچھا سال رہا ہے۔رواں سال اب تک ریلیز ہونے والی کئی فلمیں باکس آفس پر بھرپور کاروبار کر چکی ہیں جبکہ ہندی فلموں کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ 2023 میں مزید کچھ بڑی فلمیں بھی ریلیز ہونے کو تیار ہیں۔آئیے جانتے ہیں رواں برس بالی وُڈ کی آنے والی پانچ بڑی فلمیں کون سی ہیں۔
جوان
’جوان‘ 2023 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی دوسری فلم ہو گی۔اس فلم کا ٹریلر 12 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔جوان میں شاہ رخ خان ڈبل رول کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ بڑی سکرین پر جنوبی انڈیا کے اداکار وِجے سیتھو پاتھی اور نائینتھرا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔جوان ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ہے جس کا ٹیزر گزشتہ سال ریلیز کیا گیا تھا۔جوان کی ہدایتکاری جنوبی انڈیا کے ہدایتکار ایٹلی کمار کر رہے ہیں۔ یہ فلم 7 ستمبر کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اینیمل
اینیمل کا شمار بالی وُڈ کی آنے والی چند بڑی فلموں میں کیا جا رہا ہے۔اینیمل رنبیر کپور کی فلم ہے جس کا پہلا ٹیزر 11 جون کو ٹی سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا۔اینیمل کے ٹیزر میں سنہرے رنگ کے ماسک پہنے ہوئے افراد جنہوں نے ہاتھوں میں کلہاڑیاں بھی اٹھائی ہوئی ہیں، انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران رنبیر کپور انٹری کرتے ہیں اور پھر ان کے اور ماسک والے افراد کے درمیان بھرپور ایکشن ہوتا ہے۔سندیپ وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی
ہدایت کار کرن جوہر اپنی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے ذریعے سات سال بعد بڑی سکرین پر واپس آ رہے ہیں۔رومانس، کامیڈی اور جذبات سے بھرپور راکی اور رانی کی پریم کہانی کا ٹریلر منگل کو ریلیز کیا گیا ہے۔اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں دھرمندر، شبانہ عظمی اور جیا بچن بھی شامل ہیں۔فلم کا ٹریلر تین منٹ کے دورانیے سے زائد کا ہے جس کا آغاز عالیہ بھٹ (رانی چیٹر جی) اور رنویر سنگھ (راکی رندھاوا) کے درمیان کار ایکسیڈنٹ کے بعد بحث مباحثے سے ہوتا ہے تاہم دونوں کی بعد میں دوستی ہو جاتی ہے جو کہ افیئر میں بدل جاتی ہے۔راکی اور رانی شادی کرنے سے پہلے تین تین ماہ ایک دوسرے کے گھر گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں جہاں انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ فلم 28 جولائی کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ڈنکی
ڈنکی رواں برس شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہو گی۔یہ فلم غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے یعنی ڈنکی کے موضوع پر مبنی ہے۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں لیڈ کاسٹ میں جلوہ گر ہوں گی۔ڈنکی 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔یہ شاہ رخ خان کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔
غدر 2
غدر 2 رواں برس ریلیز ہونے والی ایک اور بڑی ہندی فلم ہے۔یہ فلم سنہ 2001 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’غدر، اک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ہے۔غدر 2 کا ٹیزر 12 جون کو ریلیز کیا گیا تھا جس کے مطابق فلم میں 1971 کے پس منظر میں پاکستان کے شہر لاہور کو دکھایا گیا ہے جہاں انڈیا مخالف مظاہرے چل رہے ہوتے ہیں۔ان مظاہروں کے دوران سنی دیول (تارا سنگھ) بس سے نیچے اتر کر آتا ہے اور مظاہرین سے مقابلہ کرتا ہے۔11 اگست کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار امیشا پٹیل کر رہی ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں اُتکرش شرما، منیش وَدھوا، گوروؤ چوپڑا اور لوو سنہا شامل ہیں۔22 برس قبل غدر ایک پریم کتھا کی ہدایت کاری کرنے والے انیل شرما نے غدر ٹو کو ڈائریکٹ کیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

دنیا بھر میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑے، 3 جولائی دنیا بھر میں گرم ترین دن رہا

Next Post

وادی کشمیر میں سو میں سے تین افراد منشیات کی لت میں مبتلا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

وادی کشمیر میں سو میں سے تین افراد منشیات کی لت میں مبتلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan