ویب ڈیسک
معروف ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے فائنل میں اداکار ابھیشیک کمار کو شکست دے کر ٹرافی حاصل کر لی۔ اس کا اعلان اتوار کی دیر رات کو کیا گیا۔
شو کے میزبان معروف اداکار سلمان خان نے انہیں بگ باس کی ٹرافی پیش کی اور بطور انعام ایک قیمتی کار اور پچاس لاکھ روپے بھی دئیے گئے۔
شو میں صلاحیت کے ساتھ ہی جیت ہار کا فیصلہ شائقین کے ووٹ کی بنیاد پر بھی کیا جاتا ہے اور اس لحاظ سے دوسرے امیدواروں کے مقابلے میں فاروقی کو سبقت حاصل تھی اور بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جیت کی پیش گوئی بھی کی تھی۔