• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

اننت امبانی کی شادی کی نئی تقریبات، عاطف اسلم کی شرکت کی افواہیں

Online Editor by Online Editor
2024-04-30
in شوبز
A A
اننت امبانی کی شادی کی نئی تقریبات، عاطف اسلم کی شرکت کی افواہیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کی افواہیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی۔
ایشیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، دونوں 12 جولائی 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
گرینڈ تقریبات کا آغاز مارچ میں جام نگر سے ہوا تھا، جس میں نامور بولی وڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔شادی کی تقریبات کا دوسرا مرحلہ اب لندن میں شروع ہوچکا ہے، لیکن اس تقریب کی تفصیلات انتہائی نجی رکھی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ لندن میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان بھی پرفارم کررہے ہیں۔اطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ دلکش تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ’the night to remember‘ (نہ بھلائے جانے والی رات)
عاطف اسلم کی خوبصورت جیکٹ کے پیچھے انگریزی کا حروف A,A بھی لکھا ہوا تھا، تاہم انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ وہ کس تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پپلیٹ فارمز پر عاطف اسلم کی اہلیہ کے ساتھ بولی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کے ساتھ لی گئی تصویر بھی وائرل ہورہی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں بولی وڈ اسٹارز بھی موجود ہیں۔
تاہم ابھی تک گلوکار یا کسی آفیشل میڈیا آؤٹ لیٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ واقعی اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں۔
یہاں یہ بات واضح رہے کہ اپریل 2023 میں دبئی میں اننت امبانی کی 28ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی راحت فتح علی خان اور اننت امبانی نے سماں باندھا تھا۔
راحت فتح علی خان نے بولی ووڈ کی کامیاب فلم ’باڈی گارڈ‘ کا گانا ’تیری میری‘ گایا۔واضح رہے کہ اننت امبانی کی گزشتہ سال معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا سے منگنی ہوئی تھی اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
یاد رہے کہ مکیش امبانی کو ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔مکیش امبانی 83.4 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ رواں سال دوسری بار ایشیا کے سب سے امیر شخص بنے، دنیا کے امیروں میں وہ 9ویں نمبر پر ہیں۔
فوربز کے مطابق مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) گزشتہ سال 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی انکم والی پہلی ہندوستانی کمپنی بن گئی ہے۔ اس کا کاروبار تیل، ٹیلی کمیونی کیشن سے لے کر ریٹیل سیکٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بہترین عربی فکشن کا ایوارڈ اسرائیل میں 20 سال سے قید فلسطینی مصنف کے نام

Next Post

خاندانی جماعتیں اپنی دھوکہ دہی کی وجہ عوام سے ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق کھو چکی ہیں: سید محمد الطاف بخاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
خاندانی جماعتیں اپنی دھوکہ دہی کی وجہ عوام سے ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق کھو چکی ہیں: سید محمد الطاف بخاری

خاندانی جماعتیں اپنی دھوکہ دہی کی وجہ عوام سے ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق کھو چکی ہیں: سید محمد الطاف بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan