• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

10ویں سعودی فلم فیسٹیول میں 15 نئے فلم پروجیکٹس کا اعلان

Online Editor by Online Editor
2024-05-10
in شوبز
A A
10ویں سعودی فلم فیسٹیول میں 15 نئے فلم پروجیکٹس کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
کنگ عبدالعزیز ورلڈ کلچرل سینٹر ’اثرا‘ میں منعقد ہونے والے 10 ویں سعودی فلم فیسٹیول میں 15 نئے فلم پروجیکٹس کا اعلان کیا گیا۔عرب نیوز کے مطابق سعودی فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بتایا گیا ہے کہ فلم فنڈنگ ​​پروگرام نے گذشتہ برس کی 170 پیش کشوں میں سے چار فیچرز اور 11 مختصر فلم پروجیکٹس کا انتخاب کیا ہے۔
سعودی فلم ’ہجان‘ کا ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ڈیبیو
یہ پروجیکٹس ان ابھرتے ہوئے سعودی فلم سازوں کی طرف سے جمع کروائے گئے جو اپنے تصورات کو ڈرائنگ بورڈ سے دنیا کی سلور سکرینز پر لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔’اثرا‘ فلم پروڈکشن نے چھ سال قبل اپنے قیام کے بعد سے سعودی عرب کی تیزی سے ترقی کرنے والی فلمی صنعت کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔’اثرا‘ فلم پروڈکشن اس شعبے میں نئی آوازیں اور تخلیقی کہانیاں تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کا مقصد ایسی فلموں کو قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر نمائش کے لیے پیش کرنا ہے۔
اس موقع پر جیوری نے اعلیٰ معیار کی کہانیوں کا جائزہ لینے کے بعد باصلاحیت لکھاریوں کی پیش کی گئی 15 منفرد کہانیوں کو سامنے رکھا ہے جن میں سعودی عرب کی بھرپور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
’اثرا‘ فلم پروڈکشن کی جانب سے متعدد اقدامات بھی متعارف کروائے گئے جن کا مقصد فلم پروڈیوسرز کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا، فلم سازی میں بہترین معیار کو آگے بڑھانا اور خطے میں نئے ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا ہے۔
مزید برآں فلم فیسٹیول میں پروڈکشن، تحریر اور ہدایت کاری کے میدان میں متعدد ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔’اثرا‘ فلم پروڈکشن نے 2018 میں اپنی ابتدائی فلم کے بعد سے 20 فلموں کو فنڈز فراہم کیے اور چار کو مکمل تیار کیا جو 34 ایوارڈز جیت کر دنیا بھر کے 95 فلمی میلوں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
ایوارڈز کے لیے منتخب فلموں میں ’ھجان‘ شامل ہے جس نے حال ہی میں گلف فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز جیتے ہیں جن میں بہترین فیچر، بہترین اداکار اور بہترین سینماٹوگرافی شامل ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عمر عبداللہ کا انتظامیہ پر الیکشن مہم میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام ، ای سی کو مکتوب روانہ

Next Post

اسرائیلی آپریشن میں شدت کے بعد 80 ہزار فلسطینی رفح سے نقل مکانی کر گئے: اقوام متحدہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
اسرائیلی آپریشن میں شدت کے بعد  80 ہزار فلسطینی رفح سے نقل مکانی کر گئے: اقوام متحدہ

اسرائیلی آپریشن میں شدت کے بعد 80 ہزار فلسطینی رفح سے نقل مکانی کر گئے: اقوام متحدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan