• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی کی خبریں، سوشل میڈیا پوسٹ پر نئی بحث

Online Editor by Online Editor
2024-07-21
in شوبز
A A
ایشوریہ رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی کی خبریں، سوشل میڈیا پوسٹ پر نئی بحث
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
ابھیشیک بچن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے ایشوریہ رائے اور ان کے درمیان پہلے سے پھیلی ہوئی علیحدگی کی خبروں کو مزید ہوا دی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق اس معاملے کا آغاز تب ہوا جب ابھیشیک بچن نے مصنفہ حنا کھنڈل وال کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی محبت اور طلاق کی پیچیدہ حقیقت کے بارے میں ایک پوسٹ کو لائیک کیا۔
یقیناًً پوسٹ کو لائیک کرنا ابھیشیک بچن کی جانب سے اہلیہ کے ساتھ 17 برس پرانے رشتے کی نوعیت سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں لیکن اس کی وجہ سے اس معاملے میں نئی ​​دلچسپی ضرور پیدا ہوئی ہے کہ دونوں کے درمیان آپس کے معاملات کہاں کھڑے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ایشوریہ رائے بچن الگ تھلگ دکھائی دیں جس سے ان کے مبینہ طور پر جلسہ (بچن خاندان کی رہائش گاہ) چھوڑ جانے کی خبروں کو بھی تقویت ملی۔ آئیے ایک نگاہ ڈالتے ہیں ان چند خبروں پر جو جوڑے کے درمیان معاملات ٹھیک نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
ایشوریہ رائے نے چند روز قبل اختتام پذیر ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی تھی۔دوسری جانب ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن، بہن سویتا بچن نندا، بہنوئی نکھل نندا اور اپنی بھانجیوں کے ہمراہ اس شادی کی تقریب میں شرکت کرتے دکھائی دیے۔
اُدھر امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر کمال آر خان کے نئے آنے والے پروجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔وہ سوشل میڈیا پر گاہے گاہے اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے تو کہیں اپنے خاندان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو پوسٹ کرتے دیکھے جاتے ہیں۔دوسری طرف امیتابھ بچن نے ایشوریہ رائے کی شاندار فلم ’پولوین سیلون‘ کی کامیابی پر بہو کے لیے کسی قسم کی پوسٹ یا نیک تمناؤں کا اظہار بھی نہیں کیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی علیحدگی کی خبروں پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ان کا ایک ساتھ میں نہ رہنا ہے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن ممبئی میں پانچ گھروں کے مالک ہیں جن میں جلسہ، پرتکشا، جانک، وسطہ اور امو شامل ہیں۔
جلسہ ہمیشہ سے بچن خاندان کی مرکزی رہائش گاہ رہا ہے جہاں سارا خاندان مل جل کر ایک مشترکہ فیملی کے طور پر رہتا ہے۔ خبروں کے مطابق ایشوریہ رائے نے یہ رہائش گاہ چھوڑ دی ہے، تاہم اس کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بلکہ ’ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔‘
اس کے علاہ اداکارہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی اب ابھیشیک بچن کے بجائے صرف اپنی بیٹی کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ ایشوریہ ان اداکارؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے انڈیا کی جانب سے سب سے پہلے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔
اس سے قبل اداکارہ کو عموماً فلم فیسٹیول میں اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا جاتا تھا، تاہم اس مرتبہ ایشوریہ اپنی بیٹی آردیا بچن کے ہمراہ فیسٹیول میں نظر آئیں۔ دوسری جانب خوشی کے مختلف مواقعوں پر بھی ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ کی فریم سے غیر حاضر پائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ 1994 میں ’مس ورلڈ‘ بننے والی 50 سالہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔گذشتہ کچھ عرصے سے بالی وڈ کے اس معروف جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِگردش ہیں، تاہم تاحال دونوں کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اسرائیلی طیاروں کی جوابی حملے کے طور پر یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آرمی چیف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ،

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آرمی چیف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ،

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آرمی چیف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ،

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan