• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۲۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ڈیجیٹل اسکرین کے بےتحاشا استعمال سے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت متاثر ہوجاتی ہے: سروے

Online Editor by Online Editor
2022-06-02
in صحت و سائنس, مقامی خبریں
A A
ڈیجیٹل اسکرین کے بےتحاشا استعمال سے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت متاثر ہوجاتی ہے: سروے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،2 جون:

گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق زیادہ وقت تک ڈیجیٹل اسکرین استعمال کرنے سے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا کہ پڑھنے اور سیکھنے کے عمل میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل آلات کے استعمال کے متعلق اچھی طرح سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ تحقیق گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے سر انجام دیا ہے اور اس کو کالج کے چار فیکلٹی ممبران ایس محمد سلیم خان، صابرہ عالیہ، رقیعہ کوثر اور انعام الحق نے مشترکہ طور پر تحریر کیا ہے۔
اس سروے میں 307 والدین نے شرکت کی جن سے مختلف نوعیت کے سوالات کئے گئے۔
تحقیق میں کہا گیا: ’گرچہ ڈیجیٹل میڈیم کے کئی طرح کے فوائد ہیں اور خاص طور پر غیر یقینی حالات میں بھی اس سے معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے، تاہم زیادہ وقت تک اسکرین کے استعمال سے بچوں کے صحت پر کئی طرح کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں‘۔
اس سروے میں 18 برس تک کے بچوں کی تحقیق کی گئی جن میں سے 37.5 فیصد 6 سے 10 برس کے،31.6 فیصد 10 سے18 برس کے جبکہ 18.3 فیصد 0 سے5 برس کے تھے۔
سروے کے مطابق 68.7 فیصد بچے فون استعمال کرتے ہیں جبکہ 54.4 فیصد بچوں کے پاس فون نہیں ہیں اور 62.9 فیصد والدین کا ماننا ہے کہ بچے فون استعمال کرنے کے عادی ہوگئے ہیں۔
اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے: ’اسکرین کے زیادہ وقت تک استعمال کرنے سے بچے کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر راست اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں بلکہ یہ عمل بچوں میں موٹے پن، توجہ میں کمی ہونے اور مزاج میں سخت تبدیلی واقع ہونے کا باعث بن سکتا ہے‘۔
تحقیق میں خدشات طاہر کئے گئے کہ اس عمل سے بچوں کی کلہم نشو نما پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
سروے کے مطابق 94.1 فیصد والدین نے اس بات کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ زیادہ وقت تک ڈیجیٹل اسکرین کے استعمال سے ان کے بچوں کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم 5.9 فیصد والدین اس بات سے متفق نہیں ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا: ’سمارٹ ڈیوائسز یا فونوں کا استعمال بچوں میں کمزور ارتکاز، کمزور جذبات، موڈ کے عدم استحکام اور خو پر قابو پانے میں کمزور ہونے کا باعث بن سکتا ہے اور صارف افسردگی و اضطرابی صورتحال اور خراب باہمی تعلقات ہونے جیسے حالات سے بھی دوچار ہوسکتا ہے‘۔
اس سروے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کا استعمال ہمارے دماغ کے لئے ڈیجیٹل ڈرگ کی طرح کام کرتا ہے جس سے ہمارے خود پر کنٹرول کرنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کولگام میں مشتبہ جنگجوؤں نے  بینک منیجر کو گولیوں سے ہلاک کردیا

Next Post

ٹارگیٹ کلنگ : مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر سرکار سے رپورٹ طلب کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
ٹارگیٹ کلنگ : مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر سرکار سے رپورٹ طلب کی

ٹارگیٹ کلنگ : مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر سرکار سے رپورٹ طلب کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan