سری نگر،22 مارچ
سری نگر کے زونی مر علاقے میں منگل کو ایک مختصر شوٹ آؤٹ میں ایک پولیس اہلکار از جان ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زونی مر سری نگر میں منگل کو ایک مختصر شوٹ آؤٹ میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
مہلوک اہلکار کی شناخت عامر حسین کے بطور ہوئی ہے۔مہلوک اہلکار کا تعلق ضلع کپوارہ سے ہیں۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔(یو این آئی)