سری نگر، 28مارچ :
ہندواڑہ کے قلم آباد گاوں میں دوران شب ایک تیندوے نے ایک شیڈ پر حملہ کرکے کم سے کم 13بھیڑ بکریوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندواڑہ کے میر پور ہ قلم آباد گاوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو ایک تیندوا ذیشان گنائی میر ولد عبدل گنائی میرنامی شخص کے ایک شیڈ میں داخل ہوا اور وہاں موجود مویشیوں پر حملہ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ تیندوے کے اس حملے میں کم سے کم 13بھیڑ بکریاں ہلاک ہو ئیں۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف محکمہ جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئے روز جنگلی جانور رہائش بستیوں میں نمودار ہو کر انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں پر بھی حملہ آور ہو رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے متاثرہ مالک کو فوری معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(یو این آئی)