سری نگر، 28مارچ:
جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے کڈ گام علاقے میں پیر کے روز ایک نوجوان کی لاش پُرا سرار طور پر برآمد کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز شوپیاں کے کڈ گام گاوں میں سیب کے باغ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جاسکتی ہے۔ یو این آئی