سری نگر، 28مارچ:
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر باہر سے صاف نظر آنے چاہئے۔
جموں وکشمیر پولیس نے آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر باہر سے نظر آنا چاہئے اورا س کے لئے پچھلی سیٹ کو اس طرح ڈھکیں تاکہ باہر سے سب کچھ صاف صاف نظر آسکے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آٹو رکشوں میں ڈھکی ہوئی سیٹ کا غلط کاموں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آٹو رکشا ڈرائیورز اس بات کو یقینی بنائیں کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا مسافر باہر سے صاف نظر آنا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ جرائم کی روکتھام کی خاطر ایسا کرنا ناگزیر بن گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سماجی بدعات اور دیگر جرائم کی روکتھام کی خاطر سری نگر پولیس نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانا شروع کئے ہیں اوراس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ہی آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آٹو رکشوں میں سیٹ کو اس طرح سے ڈھکے کہ مسافر باہر سے صاف نظر آنا چاہئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس حوالے سے ضلع سری نگر کے تحت آنے والے سبھی پولیس تھانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آٹو رکشا وں پر نظر گزر رکھیں اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے سماجی بدعات، منشیات کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے اورا ب تک متعدد منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد کرکے اُنہیں جیل بھی بھیج دیا گیا ہے۔یو این آئی