سری نگر، یکم اپریل :
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں یکم اپریل سے تبدیلی لائی ہے۔
ڈی ایس ای کے کی طرف سے جمعے کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے علاقے کے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے نو بجے سے سہہ پہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ ان حدود کے باہر آنے والے علاقوں کے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے دس بجے سے چار بجے تک ہوں گے۔
حکمنامے میں متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عملد در آمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں طویل مدت کے بعد یکم مارچ سے تعلیمی اداروں مرحلہ وار طریقے سے درس و تدریس کا عمل بحال ہوگیا۔(یو این آئی)