جموں، یکم اپریل :
سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مالی پیٹھ علاقے میں جمعے کے روز ایک مکان سے بیس کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کے26 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے کشتواڑ کے مالی پیٹھ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک مکان سے بیس کلو گرام دھماکہ خیزا مواد بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ خیز مواد جیلیٹیں اسٹکیس کی صورت میں موجود تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ جائے موقع سے ایک لاکھ بیس ہزار روپیے نقدی اور کچھ موبائل فونز بھی بر آمد کئے گئے۔
مالک مکان کی شناخت محمد حسین ساکن مالی پیٹھ کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کو ضبط کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔(یو این آئی)