نئی دہلی، 2 اپریل:
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور آسٹریلیا کے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر ڈین ٹیہان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے (انڈس یونیٹی ایکتا) پر دستخط کئے۔ ہفتے کے روز آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے دستخط کر دیئے۔
اس معاہدے سے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت 45-50 بلین امریکی ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جو اس وقت 27 بلین امریکی ڈالر ہے۔ اس معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک بہت کم وقت میں اس معاہدے پر پہنچے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ عالمی سپلائی چین کو قابل اعتماد بنانے اور ہند بحرالکاہل خطے کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بات چیت میں شامل دونوں ممالک کے وزراء اور عہدیداروں کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ (مسٹر مودی) اس سے بہت خوش ہیں۔ (یو این آئی)