سری نگر،03 اپریل:
وادی کشمیر میں درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہونے سے موسم بہار میں ہی موسم گرما جیسی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درج حرارت 10.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.8زیادہ ہے۔
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق گلمرگ میں شبانہ درجہ اس وقت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہئے تھے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سےکم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری زیادہ ہے۔
دریں اثنا وادی میں اتوار کو بھی دن بھر دھوپ چھائی رہی اور وادی کے سیاحتی مقامات بالخصوص جھیل ڈل کے کنارے پر واقع باغ گل لالہ اور دیگر مغل باغات میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا۔
وادی کے دیہی علاقوں میں بھی کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں اور میوہ باغوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف عمل دیکھا جا رہا ہے۔ (یو این آئی)