چٹان ویب مانیٹرینگ
ریاض: سعودی عرب میں ’’عمرہ اجازت نامہ‘‘ حاصل کیے بغیر عمرے کیلئے آنے والے زائرین پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک سکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ’’توکلنا‘‘ ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے کی تصدیق کی جائے گی، اجازت نامہ نہ ہونے کی صورت میں دس ہزار ریال کا قانون نافذ العمل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ’’توکلنا‘‘ اور ایتمرنا‘‘ ایپ پر اجازت نامہ جاری کررہے ہیں، عمرے کی ادائیگی کے لیے اس کا ہونا ضروری ہے۔
قبل ازیں سعودی وزارت حج وعمرہ نے خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کے اصول کو منسوخ کیا تاہم عمرے کے لیے اجازت نامے کی پالیسی تاحال نافذ ہے، 5 سال کے بچے اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کے اجازت نامے جاری ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں بھی عمرہ اجازت نامہ جاری ہوگا۔