سری نگر،03 اپریل :
جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر راشد یونس کی سربراہی میں ایس ایچ او رفیق لون نے ہری مارکیٹ کپواڑہ میں ناکہ لگایا جس دوران ظہور احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن میلیال کرالہ پورہ اور محمد انور شاہ ولد ولیات شاہ ساکن درد پورہ کپواڑہ کو روک کر اُ ن کی جامہ تلاشی لی ۔
انہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی گرفتا ر شدگان کے قبضے سے 22 گرام برون شوگر جیسی نشیلی اشیاء برآمد کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دوران تفتیش منشیات فروشوں نے بتایا کہ وہ ضبط شدہ نشیلی اشیاء کو فروخت کرنے کے لئے جارہے تھے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 75/2022 زیر دفعہ 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشی کے ناجائز دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔
انہوں نے کہاکہ منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔(یو این آئی)