سری نگر 03 اپریل:
جنوبی ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے میں اتوار کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے غیر مقامی ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے اور اْنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیتر پلوامہ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی ڈرائیور اور کنڈ یکٹر پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر نیچے گرپڑے چنانچہ آس پاس موجود لوگوں نے دونوں کو طبی امداد کی خاطر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا جہاں سے ایک کو تشویشناک حالت میں صدر ہسپتال ریفر کیا گیا۔زخمی ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی شناخت سریندر اور دھیرج دتا کے بطور ہوئی اور دنوں پٹھان کورٹ کے ساکن ہے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سریندر کے سینے میں گولی پیوست ہوئی اور اْس کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جبکہ دھیرج دتا کی ٹانگ کو گولی لگی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ حملے کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر لیتر پلوامہ علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔یو این آئی