سری نگر:اضلاع میں پھیلے اور18اسمبلی حلقوں پر محیط لوک سبھا حلقہ سری نگر میں پیرکو صبح سے ہی شہرخاص سمیت بیشتر علاقوں میں پولنگ مراکز کے باہر ووٹرقطاروںمیں نظر آئے ،پہلے 5گھنٹوںمیں ووٹنگ کی شرح درمیانی رہنے کے بعد دن کے ایک بجے سے اس میں تیزی دیکھی گئی اور سہ پہر 3بجے تک سری نگرلوک سبھا حلقے میں پولنگ کی مجموعی شرح 30فیصد تک پہنچ گئی جبکہ شام5 بجے تک ووٹنگ کی شرح تقریباً36فیصد تھی ۔ شام 7بجے پولنگ کا وقت مکمل ہونے پر سری نگر پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کی مجموعی شرح تقریباً 37.99فیصد سے زیادہ تھی ،تاہم ابھی متعلقہ افسر دن بھر مختلف علاقوںمیں ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کرنے میں مصروف تھے ۔حکام نے بتایاکہ سبھی 18اسمبلی حلقوںمیں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد حاصل ہونے کے بعد ہی مجموعی شرح کااندازہ اورخلاصہ کیاجاسکتاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق لوک سبھا انتخابات2024کے تحت پیرکوچوتھے مرحلے میں سری نگر پارلیمانی حلقے میں ووٹ ڈالے گئے ،جہاں 1323علاقوں میں قائم کل 2135پولنگ مراکز کے باہر اور گردونواح میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات نظرآئے ،جہاں پولیس اورسی آر پی ایف کے اہلکار پوری مستعدی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔
آخری 2گھنٹوں میں ووٹنگ کی شرح میں کافی تیزی درج ہوئی کیونکہ بڑی تعدادمیں رائے دہندگان نزدیکی پولنگ مراکز پر پہنچے ۔8اسمبلی حلقوں پر مشتمل سری نگر ضلع میں شام 5بجے تک ووٹنگ کی شرح 20فیصد کے لگ بھگ تھی جبکہ بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ اور شوپیا ن میں واقع باقی10اسمبلی حلقوںمیں سے بیشتر میں ووٹنگ کی مجموعی شرح 40سے50فیصد تک پہنچ گئی تھی ،اور تب بھی ووٹرلمبی لمبی قطاروںمیںپولنگ بوتھوں کے باہر اپنی باری کاانتظار کررہے تھے ۔صبح 7بجے پولنگ شروع ہونے کے بعدسے سہ پہر3بجے تک ووٹروں کی آمد اور ووٹنگ کی شرح میں بتدریج اضافہ دیکھاگیا ۔دستیاب تفصیلات کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024کے تحت پارلیمانی حلقے سری نگر میں دوپہرایک بجے تک23.57 فیصد ووٹر ٹرن آوٹ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دوپہرایک بجے تکسنٹرل شالٹینگ اسمبلی حلقہ میں15.97 فیصد،اسمبلی حلقہ چاڈورہ میں32.60 فیصد،چرار شریف حلقہ میں34.89فیصد ،چھانہ پورہ میں13.36،عیدگاہ میں17.79،حبہ کدل میں9.50،حضرت بل میں16.96،خانیارمیں14.12،لالچوک میں 16.87اورزڈی بل سری نگرمیں18.59فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی اسی طرح دوپہرایک بجے تک گاندربل میں31.97 فیصد،کنگن (ایس ٹی)میں36.62،خانصاحب بڈگام میں 32.00 ،پانپورمیں23.45،پلوامہ میں 25.99،راجپورہ میں28.01،شوپیان میں28.94اورترال میں23.55فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی تھی ۔اگلے2گھنٹوں کے دوران سبھی18اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی حلقے سری نگر میں سہ پہر 3 بجے تک29.93 فیصد ووٹر ٹرن آو¿ٹ ریکارڈ کیا گیا۔سنٹرل شالٹینگ اسمبلی حلقہ میں20.48 فیصد،اسمبلی حلقہ چاڈورہ میں40.70 فیصد،چرار شریف حلقہ میں45.09فیصد ،چھانہ پورہ میں16.45،عیدگاہ میں21.78،حبہ کدل میں11.40،حضرت بل میں22.02،خانیارمیں17.05،لالچوک میں21.70اورزڈی بل سری نگر میں22.97فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح سہ پہر 3 بجے تک گاندربل میں 39.30 فیصد،کنگن (ایس ٹی)میں46.74،خانصاحب بڈگام میں41.20،پانپورمیں29.79،پلوامہ میں32.21،راجپورہ میں 36.31،شوپیان میں 37.91 اورترال میں30.45فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی تھی۔اس دوران معلوم ہواکہ پارلیمانی حلقہ سری نگرمیں شام 5بجے تک ووٹنگ کی مجموعی شرح 36فیصدکو کراس کرگئی ۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق شام 5بجے تک سری نگرپارلیمانی حلقہ کی حدودمیں آنے والے 18اسمبلی حلقوںمیں ووٹنگ کی شرح کچھ یوں ریکارڈ کی گئی تھی ۔سنٹرل شالٹینگ اسمبلی حلقہ میں24.76 فیصد،اسمبلی حلقہ چاڈورہ میں46.60 فیصد،چرار شریف حلقہ میں52.23فیصد ،چھانہ پورہ میں20.93،عیدگاہ میں25.68،حبہ کدل میں13.25،حضرت بل میں26.28،خانیارمیں23.06،لالچوک میں 26.01اورزڈی بل سری نگرمیں27.52فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح سہ پہر 3 بجے تک گاندربل میں46.81 فیصد،کنگن (ایس ٹی)میں55.55،خانصاحب بڈگام میں 48.50، پانپورمیں35.86،پلوامہ میں 39.25،راجپورہ میں42.80، شوپیان میں45.05اورترال میں37.52فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی تھی۔دریں اثناءتازہ تفصیلات کے مطابق شام 7بجے تک سری نگرپارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 18اسمبلی حلقوںمیں ووٹنگ کی شرح کچھ یوں ریکارڈ کی گئی تھی ۔سنٹرل شالٹینگ اسمبلی حلقہ میں24.76 فیصد،اسمبلی حلقہ چاڈورہ میں46.60 فیصد،چرار شریف حلقہ میں52.23فیصد ،چھانہ پورہ میں22.97،عیدگاہ میں25.68،حبہ کدل میں13.25،حضرت بل میں26.28،خانیارمیں23.06،لالچوک میں 26.01اورزڈی بل سری نگرمیں27.52فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح سہ پہر 3 بجے تک گاندربل میں46.81 فیصد،کنگن (ایس ٹی)میں55.55،خانصاحب بڈگام میں 48.50، پانپورمیں38.10،پلوامہ میں 39.25،راجپورہ میں42.80، شوپیان میں45.04اورترال میں37.52فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی تھی۔اس طرح سے صبح 7بجے سے شام 7بجے تک جاری رہنے والی 12گھنٹوں کی پولنگ کے بعد پارلیمانی حلقہ سری نگرمیں ووٹنگ کی مجموعی شرح 35.97فیصد ریکارڈکی گئی ۔حکام کے مطابق شام 7بجے پولنگ کا وقت مکمل ہونے پر سری نگر پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کی مجموعی شرح تقریباً36فیصد سے زیادہ تھی ،تاہم ابھی متعلقہ افسر دن بھر مختلف علاقوںمیں ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کرنے میں مصروف تھے ۔حکام نے بتایاکہ سبھی 18اسمبلی حلقوںمیں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد حاصل ہونے کے بعد ہی مجموعی شرح کااندازہ اورخلاصہ کیاجاسکتاہے ۔