سوپور،4اپریل:
سری نگر میں قائم فوج کی 15ویں کور( چنار کور )کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے پیر کو سوپور قصبے کا اچانک دورہ کیا اور مقامی دکانداروں اور ہتھیار ڈالنے والے جنگجوؤں کیساتھ بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے مقامی دکانداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور یہاں سوپور میں اقبال مارکیٹ میں کلاک ٹاور کے قریب سابق جنگجوؤں کے حوالے کیا، اس کے علاوہ قصبے کی مصروف سڑکوں پر چہل قدمی کی۔اس دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جی او سی پانڈے نے کہا کہ وادی کشمیر میں امن کا ماحول ہے، جب کہ سیکورٹی بھی کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے تمام معیارات بہترین ہیں اور جموں و کشمیر میں زندگی کا نیا معمول بن رہا ہے۔نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے ڈی پی پانڈے نے کہا کہ نوجوانوں کو عسکریت پسندی کا راستہ چھوڑنا چاہئے اور امن اور ترقی کے بیانیے پر چلنا چاہئے۔سوپور میں سی آر پی ایف کے بنکر پر حالیہ پٹرول بم حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حملوں پر قابو پانا تب ہی ممکن ہے جب جموں اور کشمیر کے لوگ ایسے عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو عسکریت پسندی کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔(جے کے این ایس)