سری نگر،7 اپریل:
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم صحت کے موقع پر عوام کو مبارک بادی دیتے ہوئے قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے لگن ا سے کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دوسرے ہیلتھ کیئر پیشہ ور افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے ہر شہری کے صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’عالمی یوم صحت کے موقع پر مبارکباد، قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے لگن سے کام کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پیشہ ور افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میری دعا ہے کہ ہر ایک کو اچھی صحت نصیب ہو اور وہ دوسروں کو بھی صحت مند زندگی گذارنے کی ترغیب دیں‘۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں7 اپریل کو عالمی یوم صحت کے بطور منایا جاتا ہے۔ سال1948 میں اسی روز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کا قیام عمل میں آیا تھا۔
یہ دن لوگوں کی صحت کے متعلق مخصوص مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانے کے غرض ہر سال منایا جاتا ہے۔ (یو این آئی)