سری نگر،7 اپریل:
جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پانچ روز قبل پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جمعرات کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے نسو بدر گنڈ علاقے میں تین اپریل کو ایک ٹرک اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی موٹر سائیکل سوار کی شناخت شبیر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن کرالو کنڈ کے بطور ہوئی تھی جو جموں و کشمیر پولیس میں ایس پی او کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ایس پی او کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پانچ روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی صبح دم توڑ گیا۔ (یو این آئی)