سرینگر،07اپریل:
ہندوارہ میں آرمی اہلکار کی جانب سے مسجد میں ویڈیو بنانے پر مصلیان کے اعتراض کئے جانے پر اہلکاروں نے فائرنگ کی جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں
۔ تفصیلات کے مطابق ہندواڑا میں واقع مسجد جدید میں ظہر کی نماز کے وقت چند آرمی اہلکار آئے اور ویڈیو بنانا شروع کیا جس کے بعد ایک بُزرگ نے آرمی کے اس عمل پر اعتراض جتاتے ہوئے ویڈیو بنانے سے منع کیا۔
بعد ازاں چند نوجوان مشعتل ہوگئے اور آرمی کے ویڈیو بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد آرمی جوانوں نے فائرنگ کردی، اس فائرنگ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور تمام دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔