احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر کمیٹی کے لیڈر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں آج احتجاجی پروگرام رکھا ہے اور اسی سلسلے میں ہم بھی آج یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں اور روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رسوئی گیس کی قیمتوں اور ٹیکس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ امیر لوگ اس مہنگائی کو برادشت کر سکتے ہیں لیکن یہ بوجھ اٹھانا غریبوں کے بس کے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پریس کلب تک جانا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے جس پر پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ وہاں دوسرے موضوعات پر ہی بحث کی جا رہی ہے۔
کشمیر فائلز نامی فلم کے بارے بات کرتے ہوئے موصوف لیڈر نے کہا: ’اس فلم کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اس سے جموں وکشمیر میں آگ لگ سکتی ہے‘۔
دریں اثنا کانگریس لیڈروں اور ورکروں نے جموں میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاج کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر غلام احمد میر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک واحد وہ ملک ہے جہاں بی جے پی کی حکومت میں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ’بی جے پی حکومت غریبوں کے جیب کاٹ کر امبانی، اڈانی کے جیب بھر رہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو کوئی راحت نہیں دی جا رہی ہے نہ ہی ٹیکس کم کئے جا رہے ہیں۔
سری نگر،7 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کے روز یہاں اپنے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر کمیٹی کے لیڈر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں آج احتجاجی پروگرام رکھا ہے اور اسی سلسلے میں ہم بھی آج یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں اور روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رسوئی گیس کی قیمتوں اور ٹیکس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ امیر لوگ اس مہنگائی کو برادشت کر سکتے ہیں لیکن یہ بوجھ اٹھانا غریبوں کے بس کے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پریس کلب تک جانا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے جس پر پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ وہاں دوسرے موضوعات پر ہی بحث کی جا رہی ہے۔
کشمیر فائلز نامی فلم کے بارے بات کرتے ہوئے موصوف لیڈر نے کہا: ’اس فلم کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اس سے جموں وکشمیر میں آگ لگ سکتی ہے‘۔
دریں اثنا کانگریس لیڈروں اور ورکروں نے جموں میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاج کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر غلام احمد میر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک واحد وہ ملک ہے جہاں بی جے پی کی حکومت میں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ’بی جے پی حکومت غریبوں کے جیب کاٹ کر امبانی، اڈانی کے جیب بھر رہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو کوئی راحت نہیں دی جا رہی ہے نہ ہی ٹیکس کم کئے جا رہے ہیں۔(یو این آئی)