جموں/13؍اپریل:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں جموںوکشمیر کے خواتین سائیکلنگ کلب ’’ وومن ڈورائیڈآف جے اینڈ کے‘‘ کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے محترمہ پائل جین کی قیادت میں خواتین کے پہلے سائیکلنگ کلب کے اَرکان کو مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے پہلے خواتین سائیکلسٹ گرو پ کی سماج میں مثبت سوچ پیدا کرنے ، صنفی مساوات ، خواتین کو بااِختیار بنانے ، سِکل شیئرنگ او رملک کی سماجی ترقی میں اَنمول شراکت کی کوششوں کو سراہا۔
دورانِ بات چیت خواتین کلب کے اراکین نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی جن سرگرمیوں سے وہ سماج میں بیداری پیدا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے خواتین سائیکلسٹوں اور کھیل شائقین کے تحفظات پر بھی بات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت گورننس ، کاروبار اور دیگر شعبوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کے لئے مناسب بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات کی تعمیر میں فعال مداخلت کر رہی ہے ۔ سائیکل سوار گرو پ کی کامیابی کے لئے ہمت اور عزم دوسرے مختلف شعبوں میں کامیابی کی داستانیں رقم کی ہے۔اُنہوں نے گروپ ممبران کو بیساکھی کی مبارک باد بھی دی۔