نئی دہلی، 13 اپریل :
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی حکومت کا عزم رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا سے ہم وطنوں کو یقین دلایا گيا ہے کہ حکومت ہر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا، “غریبوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ ہم کورونا بحران کے دوران بھی اس پر کاربند رہے۔ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا نے ہم وطنوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ہر مشکل میں ان کے ساتھ ہے”۔(یو این آئی)