سری نگر،14 اپریل:
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے سے موسم جمعرات کو دوسرے دن بھی خوشگوار رہا۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 20 اور21 اپریل کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ماہرین موسمیات کےمطابق گلمرگ میں اس وقت1.5 ڈگری سینٹی گریڈ معمول کا درجہ حرارت ہے۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرار4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ پہلگام میں مزید بارش نہیں ہوئی ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا ہے۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی موسم ابر آلود مگر خوشگوار رہا جبکہ آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔ (یو این آئی)