چٹان ویب مانیٹرینگ
انڈیا میں دہلی پولیس نے بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے گھر سے دو کروڑ 40 لاکھ انڈین روپے کی مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق گرفتار ملزمان میں سونم کپور کے گھر میں کام کرنے والی نرس اور ان کے شوہر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ زیورات اور نقدی کی ابھی تک برآمد نہیں ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مبینہ چوری دہلی میں سونم کپور کے امرتا شیرگل مارگ میں واقع گھر میں فروری میں ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نرس اپرنا روتھ ولسن سونم کی ساس کا خیال رکھتی ہیں اور گھر میں ہی رہتی تھیں۔ اپرنا روتھ کے شوہر نریش کمار ساگر ایک نجی فرم میں بحیثیت اکاؤنٹنٹ کام کرتے ہیں۔
دونوں میاں بیوی کو منگل کی رات پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق چوری فروری کے مہینے میں ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر تعلق روڈ پولیس سٹیشن میں درج ہوئی تھی۔ آیف آئی آر گھر کے منیجر نے درج کرائی تھی۔ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے دہلی والے گھر میں اپرنا روتھ سمیت 20 ملازمیں ہیں۔
دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر امروتھا گوگولوتھ کے مطابق ملزمہ اپرنا روتھ ولسن کافی عرصے سے گھر میں ملازم تھیں۔ ولسن سونم کی بیمار ساس کی خیال رکھتی تھی جس کی وجہ سے ان کو زیوارات اور کیش تک رسائی حاصل ہوئی۔
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے زیورات چرا کر اپنے شوہر کے حوالے کیے۔ ان کے شوہر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔خبر رساں اداے اے این آئی کے مطابق دہلی پولیس کے کرائم برانچ کی ٹیم نے پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ساتھ منگل کی رات کو ساریتا وہار کے علاقے میں چھاپہ مارا تھا۔تغلق روڈ پولیس نے اس کیس کو مزید تفتیش کے لیے سپیشل برانچ ٹرنسفر کیا ہے۔